خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
فوٹو کولاج آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 9 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ فرمان عرف ثاقب، امان اللّٰہ عرف توری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہے۔
ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
شمالی وزیرستان کےعلاقے میران شاہ میں کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 جوان شہید ہوئے، آپریشن میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے جام شہادت نوش کیا، وہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔
شہداء میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللّٰہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن کیےجا رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ر کے مطابق کے دوران
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی رات بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگرد ہلاکپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔