ملک میں مجموعی معاشی صورتحال بہتر ہوئی: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک میں مجموعی معاشی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کو فعال کردار ادا کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے چند سالوں کے مقابلے میں یہ سال زیادہ بہتر ثابت ہوا ہے، اس دوران ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور شرحِ سود میں کمی آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ موجودہ مشکلات سے باہر نکل کر صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ رمضان کے مہینے میں کم آمدنی والوں کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے جبکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے تاجر برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
عمرسرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
سپریم کورٹ میں آج پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے اپیل پر دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم
سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جی عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں۔
ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ کے کندھے فریز ہوچکے، 2 ماہ سے ہسپتال میں ہیں۔
اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر پنجاب حکومت نے استدعا کی کہ عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو پستول سے مسلح تھے برآمدکی کرنی ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ چار ماہ میں فیصلے کا حکم دے چکی۔
بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت کی استدعا پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں