گورنر سندھ کا عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، گورنر سندھ نے شہر میں ڈمپر، ٹینکرز سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہیئے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہیئے تاکہ گذرگاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر، ٹینکرز کو مقررہ وقت پر ہی عام شاہراہوں پر آنے کی اجازت یقینی بنانا ہوگی۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار افراد کو بھی سڑک کے اطراف مخصوص حصہ پر اپنی بائیک چلانی چاہیئے، ڈمپر، ٹینکرز کی خدمات سے انکار ممکن نہیں لیکن سب کو قانون کے تحت کام کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
ڈمپر ڈرائیوز کی سنگدلی، ریس لگاتے ہوئے ایک کار کو کچل دیا، کار سوار خاندان شدید زخمی
کراچی:گلشن معمار میں ڈمپرز کی ٹکر سے کار سوار خاندان کے زخمی ہونے کے واقعے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں اور رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دو ڈمپرز آپس میں لگا رہے تھے اور اسی اثنا میں دونوں ڈمپرز نے کار کو ٹکر ماری۔
کراچی پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل کراچی ٹول پلازہ سے نادرن بائی پاس پر دو ڈمپر ریس لگاتے ہوئے آئے اور گلشن معمار ایم ڈی کٹ کے قریب ریس لگاتے ڈمپروں نے کار سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔
پولیس نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں پکنک منانے کے بعد واپسی پر فیملی کی کار کو پہلے ایک ڈمپر نے ٹکر ماری اور پھر دوسرے ڈمپر نے گاڑی ٹکر ماری۔
گلشن معمار پولیس نے حادثے کے زخمی رانا جنید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے ڈمپروں کو تحویل میں لے لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے فوری بعد کار میں سوار زخمیوں کو موقع پر موجود لوگوں نے بمشکل گاڑی سے نکالا اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے کہا کہ خوفناک حادثے میں بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے اور اس خوف ناک حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔