کراچی: ڈیفنس کے علاقے سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس میں تحقیقات نے سنسنی خیز موڑ لے لیا ہے۔ مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفیٰ کو ارمغان کے گھر میں لوہے کی راڈ سے تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ تشدد کے دوران مصطفیٰ کا خون قالین پر گر گیا، جو بعد میں تفتیشی ٹیم کو مل گیا۔ ڈی این اے رپورٹ میں اس خون کے نمونے مصطفیٰ کی والدہ کے سیمپلز سے میچ کر گئے، جس سے ملزم کے خلاف ثبوت مضبوط ہو گئے۔

مصطفیٰ کے قتل سے پہلے کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے، جس میں وہ اپنے دوست کو بتاتے ہیں کہ وہ ارمغان کے پاس جا رہے ہیں۔ اس آڈیو میسج نے پولیس پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ اگر یہ میسج مصطفیٰ کے دوست کے پاس تھا تو پولیس کو ایک ماہ تک کیوں اطلاع نہیں دی گئی؟

ملزم ارمغان کے دوست شیراز کے مطابق مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان ایک لڑکی کو لے کر نیو ایئر کے موقع پر جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد 6 جنوری کو ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے بنا کر اپنے گھر بلایا اور سفاکیت سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد مصطفیٰ کی لاش کو اس کی گاڑی میں ڈال کر بلوچستان کے سنسان علاقے دریجی لے جایا گیا، جہاں گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق جس لڑکی کی وجہ سے مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان جھگڑا ہوا، وہ 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی۔ اب انٹرپول کے ذریعے اس لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ اس کا بیان کیس کے لیے انتہائی اہم ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کے ریمانڈ کے معاملے پر پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے 17 فروری کو سماعت کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اس دوران ملزم ارمغان کے والد نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں شور شرابا کیا اور جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرنا پڑی۔

مصطفیٰ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ قتل کے بعد ارمغان نے لڑکی کو بتایا تھا کہ اس نے مصطفیٰ کو مار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی نے ارمغان کو مصطفیٰ کو مارنے کا کہا تھا اور وہ 4سال سے مصطفیٰ کو دھوکا دے رہی تھی۔ والدہ نے مطالبہ کیا کہ مصطفیٰ کی قبر کشائی کی اجازت دی جائے تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔

ملزم ارمغان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے مصطفیٰ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کر دیا۔ اس نے بتایا کہ قتل کے بعد مصطفیٰ کی لاش کو اس کی گاڑی میں ڈال کر بلوچستان لے جایا گیا۔

مصطفیٰ عامر کا قتل کیس کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے انکشافات نے کیس کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملزم ارمغان کے نے مصطفی قتل کیس کے قتل کے بعد

پڑھیں:

اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر گیا، پائلٹ اور خاتون ساتھی ہلاک، متعدد گاڑیاں جل گئیں

اٹلی کے شمالی علاقے بریشیا میں ایک چھوٹا الٹرا لائٹ طیارہ مصروف ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کے 75 سالہ پائلٹ سرجیو راوالیا اور ان کی 60 سالہ خاتون ساتھی این ماریا ڈی اسٹیفانو موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثہ فریچیا آر جی نامی طیارے کو پیش آیا، جو فضا سے اچانک نیچے آیا اور سڑک سے ٹکرا کر آگ کا گولہ بن گیا۔ حادثے کے دوران 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور 2 ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، پائلٹ ممکنہ طور پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، مگر رفتار پر قابو نہ پا سکا اور طیارہ قابو سے باہر ہو کر گھومتا ہوا زمین سے جا ٹکرایا۔

مقامی حکام نے فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کیں، لیکن طیارہ مکمل تباہ ہو چکا تھا۔

اطالوی قومی ایجنسی برائے فلائٹ سیفٹی نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے، جب کہ بریشیا کے پبلک پراسیکیوٹر نے غیر ارادی قتل کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور ملبے کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی فنی خرابی یا انسانی غلطی کا تعین کیا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • بھارت: جعلی سفارتخانے کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
  • کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
  • سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز
  • کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم
  • سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف نیب انکوائری ختم کردی
  • کراچی: سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر معطل
  • اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر گیا، پائلٹ اور خاتون ساتھی ہلاک، متعدد گاڑیاں جل گئیں
  • عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر سے دُوری کیوں اختیار کی؟