سرفراز کو ٹرافی پھر پاکستانی ہاتھوں میں نظر آنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹرافی پھر پاکستانی ہاتھوں میں نظر آنے لگی، موجودہ اسکواڈ کو چیمپئنزٹرافی 2017 سے زیادہ مضبوط اور متوازن قرار دے دیا۔
کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ 8 سال بعد اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا دوبارہ انعقاد ہوگا، موجودہ پاکستانی ٹیم خاصی مضبوط لگ رہی ہے، ہوم کنڈیشن کا بھی فائدہ ملے گا، اگر 2017 اور موجودہ کھلاڑیوں کا موازنہ کریں تو یہ ٹیم زیادہ مضبوط ہے، اس میں بابر اعظم جیسے ورلڈ کلاس پلیئر موجود ہیں، 8 سال پہلے اور آج کے فخر زمان میں بہت زیادہ فرق ہے۔
انہوں نے کا کہ محمد رضوان کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپر میں ہوتا ہے، حارث رؤف ،شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین جیسے بولرز موجود ہیں، قومی ٹیم کاغذ پر تو بہت ہی زیادہ اچھی ہے، امید ہے کہ اس چیمپئینز ٹرافی میں بھی فتح کا سلسلہ برقرار رکھے گی اور ٹرافی واپس آئے گی۔
ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ فخر زمان جب تک وکٹ پر موجود رہیں رنز ضرور بنائیں گے، شاہین نئی گیند سے بہترین بولنگ کرتے ہیں، ٹیم میں میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ پاکستان کو دوبارہ چیمپئینزٹرافی جتوا سکتے ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں آپ کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں کہہ سکتے، پاکستان کا پول بھی کافی سخت ہے۔
انھوں نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کہا کہ میں جب ان لمحات کا سوچتا ہوں تو آج بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے میگا ایونٹ جیتا، وطن واپسی کے بعد ہمیں بحریہ ٹاؤن کے مالک سمیت اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف، آرمی چیف اور نیول چیف نے ملاقات کیلئے مدعو کیا اور قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔
فائنل کے بعد پوری ٹیم نے جو جشن منایا وہ ناقابل فراموش تھا، ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں ایسا لمحہ حاصل کرے جس پر فخر کر سکے، چیمپئینز ٹرافی ہماری زندگی کا وہی لمحہ تھا۔
ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا ایک، ایک میچ اب بھی اچھی طرح یاد ہے، حسن علی نے پورے ایونٹ میں شاندار بولنگ کی اور مین آف دی ٹورنامنٹ بھی بنے، نہ صرف اس ایونٹ بعد میں بھی کافی ٹورنامنٹس میں جب بھی ٹیم کو ضرورت محسوس ہوئی حسن وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے مومینٹم بہت اچھا تھا، پہلے میچ اور فائنل کی میری کپتانی میں زمین آسمان کا فرق تھا، پلیئرز سے یہی کہا تھا کہ نتائج کی پرواہ نہیں کرو، 100 فیصد بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرنی ہے، ایونٹ کے دوران تمام کھلاڑیوں نے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
— فائل فوٹوروسی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے بعد اب پاکستانی طلباء روس کی معروف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں موجود واحد ادارہ ہے جو اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ ڈگری کی پوری مدت پر محیط ہے اور اس میں ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے یعنی طلباء کو داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں دینی پڑے لیکن سفر اور روز مرہ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ء ہے۔ درخواستیں روسی فیڈریشن کے سرکاری تعلیمی پورٹل کے ذریعے آن لائن قبول کی جا رہی ہیں جہاں ممکنہ امیدواروں کو اپنے پسندیدہ شعبے اور ڈگری کا انتخاب کرکے متعلقہ تعلیمی دستاویزات جمع کروانے ہیں۔
جن طلباء کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ان کو بعد میں میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکیٹ اور ان سرٹیفیکیٹس کا مصدقہ روسی ترجمہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
انتخاب کا عمل تعلیمی قابلیت اور اور معاون محکموں کی جانچ پر مبنی ہوگا۔