ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ،مزید انقلابی اقدامات کرینگے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے،سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے،لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے، پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنا ہمارا عزم ہے،پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔ سموگ میں کمی،زیادہ پیدوار،کاشتکارخوشحال پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے ۔صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے330ٹن بیج کی بچت روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کا کم استعمال ،سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48کروڑ 62لاکھ روپے کی بچت کاشتکارکو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ3666روپے کی بچت 31اضلاع میں 7805کاشتکاروں نے سپر سیڈرز کے ذریعے110014 ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی۔7805 کسانوں نے 68,185 ایکڑ پر رینٹل سروس کے ذریعے سپر سیڈرز استعمال کیے، 93فیصد کاشتکاروں نے سپر سیڈرز سے کاشت پر گندم کے اگاؤکو بہترین قرار دیا، سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، کاشتکاروں کے تاثرات سپر سیڈرز کے ذریعے گندم کی بوائی روایتی طریقہ کار کی نسبت بہترین ہے۔کاشتکار زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئے سپر سیڈرز کا استعمال عمدہ نتائج کا حامل ہے، کاشتکار آئندہ بھی سپر سیڈرز استعمال کرکے ہی گندم کاشت کریں گے، کاشتکاروں کا عزم سپر سڈرز سے ایک ایکڑ میں گندم کی بوائی صرف ایک گھنٹے میں مکمل ہونے سے وقت اور وسائل بچتے ہیں۔ کاشتکار سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑمزدوری کی مد میں بچت،بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی پروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےسپر سیڈرز کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔