تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک انصاف نے رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، بانی نے اسد قیصر اورعمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات کی بساط لپیٹ دی گئی مگر چنگاریاں اب تک نکل رہی ہیں ۔ خط ڈپلومیسی میں مایوسی کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے مذاکرات میں عدم دلچسپی کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرادیا۔پی ٹی آئی رہنما خط کے معاملے پر صفائیاں دیتے نہیں تھک رہے۔ سلمان اکرم راجا نے بیک ڈور رابطوں کی بھی تردید کردی۔ خط و کتابت اور مذاکرات کے کارتوس نہ چلے تو رمضان کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ عمران خان نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وفاقی وزیر ریلوے کا عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

 سٹی 42: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن 83 ارب روپےتک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال 42 ارب روپے پسنجر سروسز سے، 29 ارب روپے فریٹ سروس سے اور 13 ارب دیگر ذرائع سے کمائے۔ ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے تنخواہیں خود دے رہا ہے، ریلوے میں 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ 15 جون کو لاہور سے نارووال کے لیے نئی ریل سروس کا آغاز ہو گا، 15 جون کو لاہور سے ملتان، سندھ اور بارڈر تک روس کے لیے فریٹ ٹرین روانہ ہوگی، ریکوڈک اور تھر کول کی ترسیل کےلیے ریلوے کو اپ لفٹ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا فریٹ ٹرینز سے آمدن حاصل کرتی ہے، ہم بھی آؤٹ سورس کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی سوچ کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ 14 ریلوے اسکول آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ؛پاکستان نے10گولڈ، 3چاندی، 1 کانسی کا میڈل جیت لیا

متعلقہ مضامین

  • عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے
  • پولنگ اسٹیشن سے دھاندلی کی رپورٹ نہیں آئی، اختیار ولی
  • نالائق عہدیداروں کا ذمے دار کون؟
  • وفاقی وزیر ریلوے کا عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
  • تحریک انصاف نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کو غیرشفاف قرار دیدیا
  • کم عمر شادی قانون مسترد،فضل الرحمان کاحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
  • تحریک انصاف نے تحریک چلائی تو کیا ہو گا ۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے
  • کم عمر شادی قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
  • عمران خان کا حکومت مخالف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
  • کرپشن: جے یو آئی (ف) کا خیبر پی کے میں عید کے بعد عوامی مہم چلانے کا اعلان