کسی کو بھی ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، ملک کی سیاست ، معیشت کو تباہ کر دیا
 نوجوانوں کی سیاست سے مایوسی میں سب سے بڑا کردار بانی پی ٹی آئی کا ہے، چیئرمین
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندے سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیلنجز ہیں اور ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، ماضی میں بھی ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی طرح میں بھی اپنے ملک کی بہتری چاہتا ہوں، ہم آئی ٹی اور ڈیجیٹل دور کیلئے تیار نہیں ہیں، ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو اس دور کیلئے تیار نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، انہوں نے ملک کی سیاست اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان کی سیاست سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں اور اس مایوسی میں سب سے بڑا کردار بانی پی ٹی آئی کا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں سنجیدہ فیصلے کرنا ہوںگے ۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے، کیونکہ ہم صرف اتحاد کے ذریعے ہی دہشت گردوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، لیکن پاکستان اپنے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے لیے تیار نہیں کر رہا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی انہوں نے کہا بلاول بھٹو نے کہا کہ کی سیاست
پڑھیں:
وزیراعظم کی پی پی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست، بلاول نے تفصیلات جاری کردیں
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملاقات کی۔انہوں بتایا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی 27 ویں ترمیم میں شامل ہے، تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی کی ترمیم بھی شامل ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی قطر سے واپسی پر پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو ہو گا جس میں پارٹی پالیسی طے کی جائے گی۔