ایک لاکھ عورتوں پر اکیلی بھاری، مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں سکیں گے، راکھی ساونت نے شادی کی پیشکش ٹھکرا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی رقاصہ اوراداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کو کہا ہے کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں
مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی ساونت سے شادی کی مشروط خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راکھی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ مولانا سے شادی کی خواہش مند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔
اب راکھی ساونت نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں،مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں،مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے مگر سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں راکھی ساونت نے کہا کہ جب مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں جا سکتی؟
جب میاں بیوی راضی ہیں تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟ راکھی ساونت نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر مجھے پسند ہیں، وہ ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مفتی قوی نے راکھی ساونت سے شادی کی تاریخ بتاتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ ان کا راکھی ساونت سے14 فروری کو نکاح ہونے جارہا ہے،مفتی قوی نے اس موقع پر نجی ٹی وی کی میزبان کو بھی پیشکش کی تھی کہ وہ ان کے ساتھ نکاح میں شرکت کریں اور گواہ بنیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے مفتی قوی شادی کی
پڑھیں:
اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق شوبز چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
حال ہی میں علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اداکار کی زندگی مشکل ہوتی ہے، ہمیں ایک ڈرامے کا چیک 3 مہینے بعد ملتا ہے، اپنی ہی کمائی کیلئے ہمیں لوگوں سے بھیک مانگنی پڑتی ہے کہ چیک کا کیا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب چیک ملتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم پر کوئی احسان کیا جارہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے کام کرنا روک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں لوگوں کے پاس جاتی ہوں اور بولتی ہوں کہ مجھے اپنی فیملی اور گھر کو سپورٹ کرنا ہے تو مجھے کہتے ہیں ہم آپ کیلئے اتنا کر تو رہے ہیں جتنا گزارا ہوجائے۔
علیزے شاہ نے کہا کہ وہ بتاتے ہیں ہم اتنی بڑی پروڈکشن میں ڈرامہ دے کر احسان کررہے ہیں، تو بھائی اپنا احسان اپنے پاس رکھیں، مجھے کام نہیں کرنا، جہاں کام میں عزت ہی نہیں ہے آپ وہاں کیا کام کروگے؟
اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے اپنا معاوضہ مانگا تو سوشل میڈیا پر مختلف پیجز کو پیسے دے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مجھ پر میمز بنائی گئیں،میٹنگز میں مجھے بےعزت کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کام دے کر میری ذات پر احسان نہیں کرو، مجھے صرف عزت چاہیے اور وقت پر معاوضہ چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ وہ بھی نہیں کرسکتے تو میرا خیال ہے کہ اس انڈسٹری میں آپ سے بڑا بھکاری کوئی نہیں ہے، آپ لوگ اداکاروں کا پیسہ کھا کر اتنے بڑے محل بنا رہے ہیں وہ کبھی تو ٹوٹیں گے، سب آپ لوگوں کو ہی مبارک ہو، میں کام صرف تب کروں گی جہاں میری عزت ہوگی۔
Post Views: 4