انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پاکستان میں حالیہ قانون سازی کو عالمی کنونشنز کی صریحا ً خلاف ورزی قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے پاکستان میں حالیہ قانون سازی کو عالمی کنونشنز کی صریحا ً خلاف ورزی قرار دیدیا ہے تفصیلات کے مطابق آئی ایف جے کی صدر ڈومینیک پارڈلے نے پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کی .
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان عالمی کنونشنز اور آئین کے مطابق اظہارِ رائے کی آزادی فراہم کرنے کی پابند ہے، پاکستان میں حالیہ قانون سازی کو عالمی کنونشنز کی صریحا خلاف ورزی ہے. اس موقع پر فرانسیسی سفیر نکولس گلے نے کہا کہ فرانس بھی آزادی اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتا ہے یہ جمہوریت کا بنیادی ستون ہے،فرانس نے اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد افغان صحافیوں کو بھرپور معاونت فراہم کی جو ایک مثال ہے کستان میں موجود فرانسیسی سفارتخانہ صحافیوں کے تربیتی پروگرامز کو جلد تشکیل دے گا. فرانسیسی سفیر نے فرانس سفارت خانے آمد پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی صدر کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شکیل احمد ، ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر فرقان راﺅ بھی موجود تھے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس عالمی کنونشنز پاکستان میں
پڑھیں:
راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔
مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔
پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔