اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہونے پر کیا ہوا؟
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا۔
ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی تاہم اراکین نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، بل پر سیاست نہ کی جائے۔
اس موقع پر سینیٹر دنیش کمار نے انکشاف کیاکہ پی ٹی آئی کے اراکین نے تنخواہوں کے بل پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل منظور ہو چکا ہے جس کے مطابق ہر رکن پارلیمنٹ کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اراکین پارلیمنٹ بل منظور تنخواہوں میں اضافہ سینیٹ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اراکین پارلیمنٹ تنخواہوں میں اضافہ سینیٹ وی نیوز اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔