پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا گیا تھا۔
قبل ازیں مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
---فائل فوٹوسوات کے علاقے پارڑئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اور محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں اجمل، وقاص اور عبدالغفار شامل ہیں۔
دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں دورانِ آپریشن دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت ہلاک ہوگیا۔