لاہور میں پہلی بار فری اسٹائل پولو میچز کے دوران چترال پولو ٹیم کے گھوڑے اچانک بیمار ہوگئے اور کپتان کے گھوڑے سمیت 2 ہلاک ہوگئے جبکہ 7 کو بدستور طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولو کے ممتاز کھلاڑی شہزادہ سکندر الملک کپتان چترال پولو ٹیم نے بتایا کہ چترال پولو ٹیم کے کھلاڑی گھوڑوں کو لے کر میچ کے لیے لاہور آئے ہیں، گزشتہ روز گلگت کے ساتھ میچ ہوا جس میں چترال کو کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں پولو کے لیے مشہور ’شندور‘ میں سجا آئس ہاکی کا میلہ

انہوں نے بتایا کہ اتوار کو میچ سے پہلے اچانک گھوڑوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی اور 2 گھوڑے میچ سے بھی باہر ہوئے۔ ’میچ سے قبل گھوڑے اچانک ہیضہ میں مبتلا ہوئے اور جس کے باعث وہ کھیل میں شامل نہیں ہوسکے۔‘

شہزادہ سکندر نے بتایا کہ میچ کے روز وہ 6 گھوڑوں کے ساتھ میدان میں اترے اور کھیل میں حصہ لیا، تاہم میچ کے اختتام پر تمام گھوڑے ہیضہ میں مبتلا ہوگئے۔ ’ابھی تک ہمیں معلوم نہیں کہ گھوڑوں کو کیا ہوا ہے، ان کی حالت خراب ہے اور اہم سخت پریشان ہیں۔‘

انہوں نے کہاکہ اس وقت 7 گھوڑوں کا علاج جاری ہے اور وہ گزشتہ روز سے ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

’گھوڑوں کو بچوں کی طرح پالتے ہیں‘

شہزادہ سکندر الملک نے بتایا کہ ہیضہ کی وجہ سے ان کا قیمتی اور بہترین گھوڑا ’سلور‘ ہلاک ہوگیا ہے جس سے وہ ساخت مایوس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ایک اور کھلاڑی کا گھوڑا بھی ہیضہ سے ہلاک ہوگیا۔ ’ہمارے دو گھوڑے ہلاک ہوئے ہیں اور 7 بدستور بیمار ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ان کا گھوڑا بہترین تربیت یافتہ تھا اور دو بار شندور میں فاتح رہا۔ ’گھوڑے کی ہلاکت پولو کھلاڑی کے لیے سب سے بڑا نقصان ہوتا ہے۔ میرے گھوڑے سلور کی قیمت 25 لاکھ روپے تک تھی۔‘

’پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجوہات سامنے آئیں گی‘

شہزادہ سکندر الملک نے بتایا کہ اس وقت 7 بیمار گھوڑوں کا علاج جاری ہے اور وہ اس بیماری کے بارے میں کچھ بتانے کے قابل نہیں ہیں۔ ہلاک ہونے والے گھوڑوں کا پوسٹ مارٹم ہوا ہے لیکن رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ ’جب رپورٹ آئے گی تو وجوہات کا پتا چل جائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں غیرمتوقع برف باری آڑے آگئی، شندور پولو فیسٹیول ملتوی

فری اسٹائل پولو

چترال اور گلگت بلتستان میں فری اسٹائل پولو کی قدیم روایت برقرار ہے، اور سالانہ بنیادوں پر جولائی میں دنیا کے بلند ترین قدرتی پولو گراؤنڈ شندور میں روایتی حریف چترال اور گلگت کے ٹیموں کے مابین میچ کھیلا جاتا ہے۔ جسے دیکھنے دنیا بھر سے سیاح شندور پہنچ جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پولو کھلاڑی پولو گھوڑے چترال شندور فری اسٹائل پولو گھوڑے بیمار گھوڑے ہلاک لاہور وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چترال گھوڑے بیمار لاہور وی نیوز نے بتایا کہ کے لیے

پڑھیں:

بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی: بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا ہے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

ڈی وائے پٹیل سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت کی جانب سے 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ٹیم 246 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،

پروٹیز کپتان لورا وولورڈاٹ نے شاندار 101 رنز بنا کر بھرپور مزاحمت کی تاہم ان کی دلکش اننگز بھی جنوبی افریقی ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہی، دیگر بیٹرز میں اینری ڈرکسن 35 اور سن لوئس 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے صرف 39 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ہدف کو پروٹیز بیٹرز سے دور لے گئیں، شفالی ورما نے 2 شکار کیے۔اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، شفالی ورما 78 گیندوں پر 87 رنز بنا کر سرفہرست رہیں، دپیتی شرما 58 اور سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آیا بونگا خاکا نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دیگر 3 باؤلرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • کے پی اسمبلی کی سیکیورٹی پر ہوئے اجلاس کی اندرونی کہانی
  • شہری کو لٹتے دیکھ کر کار ڈرائیور کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • ای چالان۔ اہل کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟
  • اکشے کو سیٹ پر 100 انڈے کیوں مارے گئے؟ کوریوگرافر کا حیران کن انکشاف
  • شاہ رخ خان نے شوبز کیریئر کے آغاز میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
  •  اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت