کراچی میں ڈمپرز اور ٹینکر ز سے اموات: جماعت اسلامی کا جمعہ کو شہر بھر میں احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:ڈمپرز اورٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی مسلسل اموات کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعہ کو شہر بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
شہر قائد میں تیز رفتارڈمپرز و ٹینکرز کی زد میں آکر شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات، ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے اوقات کی خلاف ورزی کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جب کہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ 21فروری کو شہر بھر میں متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر دیا۔
یہ اعلان انہوں نے پیر کے روز پٹیشن دائر کرنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پٹیشن منعم ظفر خان کے علاوہ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اور رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
پٹیشن میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ سندھ حکومت و محکمہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ مقررہ اوقات کے علاوہ شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے، ڈمپرز و ٹینکرز کی ٹکر سے ہونے والی اموات کے خاندانوں کو زرتلافی اور معاوضہ ادا کیا جائے، شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور ہیوی ٹریفک کی مانیٹرنگ و مینجمنٹ کا موثر اور شفاف نظام بنایا جائے۔
منعم ظفر خان نے درخواست گزاروں اور عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خونی ڈمپرز و ٹینکرز سے شہریوں کی اموات معمول بن چکا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اس صورتحال کے سد باب کے لیے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، جو پارٹیاں وفاق میں ایک دوسرے کی ہم نوالہ پیالہ ہیں وہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی اداکاری کر ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کا کوئی پُر سان حال نہیں لیکن شہر میں جلاؤ گھیراوں کی باتیں کی جارہی ہیں۔کراچی میں 1986سے 2016-17تک یہ ہی ہوتا رہا ہے، گاڑیاں جلتی رہی ہیں اور لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہوتے رہے ہیں۔یہ شہر کسی جلاؤ گھیراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
منعم ظفر کا کہنا تھا کہ ہمارا واضح اور دو ٹوک مؤقف ہے کہ شہریوں کے تحفظ، موٹر وہیکل لا، روڈ سیفٹی ایکٹ، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور ہیوی ٹریفک کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کی تمام تر ذمے داری پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی ہے لیکن یہ ذمے داری پوری نہیں کی جارہی۔
امیر جماعت نے کہا کہ سندھ حکومت اور صوبائی وزرا کا تو یہ حال ہے کہ جب شہرمیں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کے دوران شہریوں نے واٹر ٹینکرز کے نل کھول دیے تھے تو وزیر بلدیات سعید غنی ٹینکرز مافیا کے حق میں سامنے آگئے تھے اور شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے تھے۔ آج سعید غنی کہاں ہیں؟ ان خونی ڈمپرز، ٹرالرز اور ٹینکرز کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج نہیں کروا رہے، جن کی ٹکر سے شہری اپنی جان گنوا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کم عمر لڑکے بڑی گاڑیاں چلا رہے ہیں، بغیر لائسنس والے اور نا تجربہ کار ڈرائیورز بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور کوئی ان کو روک ٹوک کرنے والا نہیں۔ قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کی46پارکنگ ایریا ز میں فیس ختم کر نے کا اعلان کیا تھا مگر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا عملاً کوئی موثر نظام نہیں،پورے شہر کو چنگ چی رکشوں کے حوالے سے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت 17سال میں کراچی میں صرف 300بسیں چلا سکی، 19سال ہو گئے پانی کا کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔اگر شہریوں کو اپنے گھروں کے نلکوں میں پانی مل جائے تو ٹینکرز مافیا سے بھی نجات مل سکتی ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے پر پچھلے 3ماہ میں ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کردیا گیا ہے،یہ این ایچ اے کے تحت آتا ہے جوایک وفاقی ادارہ ہے اور وفاق میں ایم کیو ایم،پیپلز پارٹی دونوں موجود ہیں۔ناردرن بائی پا س جو ہیوی ٹریفک کے لیے بنا یا گیا تھا رات کو وہاں سیکورٹی اور لائٹنگ کا انتظام نہیں ہے، ضروری ہے کہ ملیر ایکسپریس وے بھی جلد ازجلد مکمل کرکے اسے ہیوی ٹریفک کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس حوالے سے اپنی سفارشات بھی پیش کی ہیں اور عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے۔جماعت اسلامی اہل کراچی کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، چاہے وہ سڑکیں ہوں یا عدالتیں ہوں، کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ہیوی ٹریفک سندھ حکومت نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے ‘حق دو تحریک’ کے لانگ مارچ کے شرکا سے مذاکرات میں کیا طے پایا؟
گوادر سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے رہنما ہدایت الرحمان کی سربراہی میں ‘حق دو تحریک’ کا لانگ مارچ کوئٹہ سے شروع ہوا اور اس کا مقصد اسلام آباد پہنچ کر بلوچستان کے عوامی مسائل کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانا تھا۔
یہ مارچ 29 جولائی 2025 کو لاہور پہنچا لیکن پنجاب حکومت نے اسے شہر میں داخلے سے روک دیا جس کے بعد مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا۔ مارچ کے شرکا نے پرامن احتجاج کو ترجیح دی اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کیا۔ لانگ مارچ کے شرکا سے پنجاب حکومت کے مذکرات جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں ہوئے، حق دو تحریک کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی منصورہ کے باہر تعینات رہی لیکن 30 جولائی کو پنجاب حکومت کے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمن کے ساتھ مذکرات کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: لانگ مارچ: پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب
کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں حق دو تحریک کے شرکا نے 30 جولائی 2025 کو منصورہ سے لاہور پریس کلب تک مارچ کیا اور وہاں پرامن دھرنا دیا ہے۔ اس دھرنے کی میزبانی جماعت اسلامی لاہور کر رہی ہے اور کیمپ کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے شرکا کو مکمل سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں، اور ان کے تحفظ، سہولت، اور عزت کی ذمہ داری ہم پر ہے۔ اگر مارچ کے دوران شرکا کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو اس کے لیے معذرت بھی کی گئی۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات اور معاہدہپنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، جس کی سربراہی مریم اورنگزیب نے کی۔ اس میں صوبائی وزرا صہیب بھرتھ اور خواجہ سلمان رفیق شامل تھے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور مولانا ہدایت الرحمٰن نے مذاکرات میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان حق دو مارچ: منصورہ سے باہر نکلنے کی کوشش پر مظاہرین کا پولیس سے تصادم
2 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں طے پایا کہ شرکا لاہور پریس کلب پر پرامن دھرنا دیں گے جبکہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کا 8 رکنی وفد مطالبات پر مزید بات چیت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگا۔
مولانا ہدایت الرحمان نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ سامنے رکھا ہے۔ بلوچستان میں حکومتی رٹ کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل پر زور دیا۔ پنجاب حکومت نے ان مطالبات کو وفاق تک پہنچانے اور حل کرانے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امیر جماعت اسلامی کا یکم ستمبر سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک چلانے کا اعلان
وفاقی حکومت نے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، طلال چوہدری، جام کمال، عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔
اس موقع جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ لانگ مارچ سیاسی، جمہوری، اور پرامن جدوجہد کا حصہ ہے۔ راستے میں رکاوٹوں کے باوجود شرکا نے صبر کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حق دو تحریک لانگ مارچ مذاکرات ہدایت الرحمان