لاہور والے رواں موسم سرما کے اب تک کے سب سے تگڑے بارشوں کے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2025ء) لاہور والے رواں موسم سرما کے اب تک کے سب سے تگڑے بارشوں کے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں، بارشیں اور برفباری کا باعث بننے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، سیاحتی علاقوں میں برفباری بھی ہونے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی جس سے 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی سامنے آئی ہے،سرگودھا، میانوالی بھکر خوشاب حافظ آباد گجرانوالہ منڈی بہاوالدین اور گجرات میں بارش کا امکان جبکہ لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ فیصل آباد شیخو پورہ نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔(جاری ہے)
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 19 فروری کو ملتان ڈیرہ غازی خان لیہ مظفرگڑھ خانیوال ساہیوال پاکپتن اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش کے امکانات ہیں،بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیاح موسم کی مناسبت سے انتہائی محتاط رہیں،سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علاقوں میں
پڑھیں:
آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹ گرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
ممکنہ موسمی صورتحال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم این اے نے عوام کو ہدایت کی کہ درختوں، بلبورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں، گاڑیوں کو محفوظ جگہوں پر پارک کریں اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔