حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دارالسلام سٹی رہائشی اسکیم حیدرآباد کے رہائشی ساجد حسین بھٹی، غلام مصطفی شیخ، قاری عبدالحکیم ، علی اکبر آرائیں اور مکیش میگھواڑ نے حیدرآباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دارالسلام سٹی رہائشی ا سکیم کے موجودہ تیسرے اٹارنی پاور بلڈر ممتاز ابڑو اور اس کے مقرر کیے گئے شخص مقصود چانڈیو اسلحہ کے زور پراز سرے نو ڈیولپمنٹ چارجز ادا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ ڈیولپمنٹ چارجز ادا نہ کرنے کی صورت میں پہلے مرحلہ میں 12الاٹیز کے سیل سرٹیفکیٹ تیار کرا کران کے پلاٹ /گھر فروخت کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جبکہ ان الاٹیز میں میں کئی لوگوں کے گھر تعمیر شدہ ہیں اور وہ اپنے گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم 26سال قبل مرحوم عبداللہ انصاری نے شروع کی تھی اور اس کی کے شروع ہوتے ہی الاٹیز سے ڈیویلپمنٹ چارجز وصول کیے گئے تھے جس کے ہمارے پاس نو ڈیوز سرٹیفکیٹ بھی موجود ہیں لیکن حالیہ اٹارنی پاور رکھنے والے ممتاز ابڑو نے ایک اخباری اشتہار کے ذریعے ایک مہینے کے اندر ڈیویلپمنٹ چارجز ادا نہ کرنے کی صورت میں پلاٹ سمیت گھر فروخت کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے جو کہ سوفیصد غیر قانونی اور بدمعاشی پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل بھی اسکیم کے ایک رہائشی مکیش مینگھواڑ کو اسلحہ کے زور پر ڈیویلپمنٹ چارجز ادا نہ کرنے کی صورت میں اس کا گھر فروخت کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں جس کی وجہ سے رہائشی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلڈر کی بدمعاشی کے خلاف عدالت میں درخواست داخل کریں گے اور اس کے باوجود بھی ممتاز ابڑو اور مقصود چانڈیو کی بدمعاشی برقرار رہی تو پھر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چارجز ادا کرنے کی

پڑھیں:

کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد

فائل فوٹو

کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سولر صارفین کے لیے اہم خبر آگئی
  •  امارات نے تنزانیا میں بدامنی کے باعث پروازیں منسوخ کر دیں
  • سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
  • لاہور،فرخ آباد کے علاقے میں سیوریج کا جمع پانی مکینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
  • حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری