بالائی علاقوں میں کل سے نیا موسمی نظام داخل ہوگا، بارشوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں کل موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برفباری کا سبب بنے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔ 19 سے 21 فروری کےدوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں متنازع کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ بھی ملاقات میں شرکت کریں گے،سندھ حکومت نئی نہروں پر اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی،ملاقات میں نہروں کے معاملے پر اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
مزید :