چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز اسکور کیے۔ کپتان محمد ہریرہ نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز کی اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ امام الحق نے 94 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 98 رنز بنا ئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے پیٹر ملڈر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مارکو یانسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔323 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کی۔راسی وان ڈیر ڈوسن 62، ریان ریکیلٹن 57، ٹونی ڈی زورزی 55 اور ایڈن مارکرم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پیٹر ملڈر 30 گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے مہران ممتاز اور نیازی خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز جنوبی افریقا میچ میں
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد میں 17 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار لوٹ آئی ہے۔ تاریخی اقبال اسٹیڈیم آج ایک بار پھر جگمگا اٹھے گا، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے اس موقع کو اپنے کیریئر کا بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کو کامیابی دلائیں۔ شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں واپس آنا ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔
میچ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے بھرپور نیٹ پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ کرکٹ شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی تیاری میں ہیں۔
یاد رہے کہ اقبال اسٹیڈیم میں آخری بین الاقوامی میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔