City 42:
2025-11-05@01:26:23 GMT

علماءکرام کا قرآن کریم کے علم وفہم پر آرمی چیف کو خراج تحسین

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک:  خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآن سے متعلق علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست  ہوئی، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی، بعد ازاں علما نے آرمی چیف کے علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے  ان کے دلائل کی تائید کی اور کہا کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں 12 سے 15 سال لگیں گے: اسحاق ڈار

 جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان  سے بہت اطمینان ملا اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مفتی حکیم علی نے کہا کہ خوارج سے متعلق قرآنی آیت کا حوالہ بالکل درست ہے۔

 اسی طرح مولانا شاہ نواز نے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 جمعیت علمائے اسلام  کی جنرل کونسل کے رکن قاری افسر خان نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کا خوارج سے متعلق مؤقف قابل فخر ہے، ہم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جامعہ عربیہ معراج القرآن بنوں کے نائب مہتمم مفتی ڈاکٹر محمد زین العابدین نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان روز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ پاک فوج کو مکمل طور پر  سپورٹ کریں۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

 رہنما جے یو آئی محمد اسرار قریشی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بات سے متفق ہیں، زمین پر جتنے بھی فسادات پھیلانے والے لوگ ہیں، ان پر اللہ اور اس کے رسول کی لعنت ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کے محمد واجد فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف کی تائید کرتے ہیں کہ جو پاکستان کی زمین پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔

 حافظ محمد سعید نے کہا کہ آرمی چیف کے طلبہ سے خطاب پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ مولانا شعیب شاہ کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ کے ساتھ نشست میں جو بیان دیا، ہم اس سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

 مفتی محمد حنیف نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے مؤقف کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اور دہشت گردی وملک کے خلاف بغاوت کو مسترد کرتے ہیں۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں نے کہا کہ کرتے ہیں آرمی چیف کہ جنرل

پڑھیں:

لاہورمیں جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار

کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا جو اسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے تھے۔ فوٹیجز میں ملزمان کو لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ابتک ملزمان لاکھوں روپے موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں۔ ملزمان راجا اور بلال چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیپالی گلوکار کا پاکستانی سنگر ریشماں کو زبردست خراج تحسین
  • حیسکو چیف کے اعزاز میں عشائیہ، خدمات پر خراج تحسین پیش کیاگیا
  • صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • لاہورمیں جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • نیپالی گلوکارہ کا پاکستانی سنگر ریشما کو زبردست خراج تحسین
  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین