ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا: مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
مصطفیٰ کمال— فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کشمیر کا مقدمہ کراچی میں رہ کر لڑا، بھارت نے کشمیر کو کاؤنٹر کرنے کے لیے کراچی میں محاذ کھڑا کر رکھا تھا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے امریکا سے واپسی پر کہا کہ ہم نے ایک اور ورلڈ کپ جیت لیا، اس کے بعد مودی نے کشمیریوں پر مزید ظلم ڈھائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پورے شہر کا ٹریفک چوک ہو جاتا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں لوگوں کو آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑا کیا، ان کے اقدامات سے پوری دنیا میں ہمارا تماشہ بنا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم بھی کشمیریوں کے معاملے پر دیگر جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کمال نے کہا کراچی میں نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔