کیپٹو پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لا ہور(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے میگاپراجیکٹ پرکام شروع کردیا۔لیسکومیں 223کیپٹوپاورپلانٹس پربجلی کی پیداوارکرنے پرپابندی عائد کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی پیداوارپرپابندی لگانے سے ٹیرف میں کمی کرنے کاپلان بنالیاگیا
پیداوارپرپابندی سے کیپسٹی چارجزکم ہونے سے بجلی کی قیمت میں کمی لائی جاسکے گی۔کیپٹوپاورپلانٹس کولیسکوکے سسٹم سے بجلی خریدنے کیلئے معاہدہ کرنے کاپلان دیدیاگیا۔لیسکوکوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ 2سال کیلئے معاہدہ کرنے کا پلان دیدیاگیا،کیپٹوپاورپلانٹس کومسلسل بجلی نہ دینے پرلیسکو پربھاری جرمانہ عائدکیاجائیگا۔
لیسکونے فیلڈافسران کوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ معاہدیکاٹاسک سونپ دیا۔کیپٹوپاورانڈسٹری فرنس اورگیس سے خودبجلی بناکرضرورت پوراکرتی ہے،طلب میں اضافہ کرنے کیلئے کیپٹوپاورانڈسٹری کوقومی گرڈپرمنتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔سسٹم پرمسلسل گرتی طلب کی وجہ سے کیپسٹی چارجزکابوجھ بڑھنے لگا ہے۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔
ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔
اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔