غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں.اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں او آئی سی گروپ کے اجلاس میں مسلم ممالک سے فلسطین کے مفادات، عرب اور امت مسلمہ کے اصولوں اور مقاصد کو محفوظ رکھنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اپیل کی ہے. اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ فائر بندی کے معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے سفارت کاری اور اس کے دوسرے اور تیسرے مراحل پر بات چیت اور عملدرآمد کی حمایت کرتا ہے.
(جاری ہے)
وزیرخارجہ نے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکالنے کی تجویزوں کی سخت مخالفت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ ہمیں دو ریاستی حل کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے اسحاق ڈار نے کشمیر کے عوام کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات کرے. انہوں نے او آئی سی کے مشترکہ مقاصد کو اقوام متحدہ میں آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی پختہ عزم کا بھی اظہار کیا اسحاق ڈار ان دنوں امریکہ میں ہیں جہاں انہوں نے او آئی سی گروپ سے خطاب کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کثیر المقاصد عالمی طرز حکمرانی سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسحاق ڈار انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
ہمارے ڈرونز اور نام کیوجہ سے نتین یاہو کا مشتعل ہونا ہمارے لئے باعث خوشحالی ہے، انصار الله
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں نصر الدین عامر کا کہنا تھا کہ انسانی جرائم پر عالمی ضمیر کی خاموشی، صیہونی رژیم کو مزید انسانیت سوز اقدامات کے ارتکاب پر اُکساتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ڈپٹی میڈیا انچارج "نصر الدین عامر" نے کہا کہ ہمارے ڈرونز اور نام کی وجہ سے "نتین یاہو" کا مشتعل ہونا، ہمارے لئے باعث خوش حالی ہے۔ نصر الدین عامر نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نتین یاہو ہمارا دشمن ہے اور ہم ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنے دشمن کو پریشان رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ "یافا"، مقبوضہ فلسطین کا ایک شہر ہے جسے ہم نے اپنے ایک ڈرون کے نام کے طور پر تجویز کیا۔ ڈرون کا نام یافا رکھنے کے لئے ہم نے "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے ایک شہید کمانڈر سے مشاورت بھی کی۔ انصار الله کے ڈپٹی میڈیا انچارج نے اس بات کی وضاحت کی کہ نتین یاہو ایک جنگی مجرم ہے۔ اسے دوسروں کو دھمکیاں نہیں دینی چاہئے بلکہ اس انسانی مجرم کا ٹرائل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جرائم پر عالمی ضمیر کی خاموشی، صیہونی رژیم کو مزید انسانیت سوز اقدامات کے ارتکاب پر اُکساتی ہے۔
نصر الدین عامر ہی نے آج صبح BBC سے گفتگو میں کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد یمنی قوم کی خواہش ہے جسے ہمارے قائدین نے غزہ کی پٹی میں عملی صورت میں انجام دیا۔ ہماری عوام ہر ہفتے لاکھوں کی تعداد میں چوراہوں و شاہراہوں پر مظاہرے کرتی ہے۔ وہ فلسطینی عوام کی مدد کے خواہاں ہیں۔ تمام عرب و مسلم اقوام، فلسطینیوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں لیکن اُن کی حکومتیں اس کام میں حائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کا یہ اخلاقی، انسانی و مذہبی فریضہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کریں اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کروائیں۔ انصار الله کے ڈپٹی میڈیا انچارج نے کہا کہ یمن سے فلسطین کی مدد کا سوال نہیں پوچھنا چاہئے بلکہ دیگر اقوام سے پوچھنا چاہئے کہ وہ کیوں فلسطین کی مدد نہیں کر رہیں۔ اگر اس خطے میں رہنے والے تمام لوگ اپنی صلاحیت کے مطابق فلسطینی عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھتے تو غزہ کی پٹی و یمن میں ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔