ورلڈ بینک کے وفد نے معاشی ترقی کے حوالے سے اشاریوں کی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے اشاریوں کی تعریف کی ہے، ہم مل کر کام کریں گے تو معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، نواز شریف
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گیلپ سروے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا بتایا گیا۔ یہ بالکل درست ہے کہ آگے بڑھنے کے لیے ملک میں سازگار حالات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، کیونکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ میں نے گزشتہ دنوں لاہور میں لیفٹیننٹ حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوا، لیکن اس دوران اس نے 6 خوارج کو ہلاک کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم ترکیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر کام کررہے ہیں، ترک صدر نے ہمیشہ دل کھول کر پاکستان کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کیا ہے، جو ایک یادگار کے طور پر قائم رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ ترکیہ کے صدر نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے آواز بلند کی۔
یہ بھی پڑھیں معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، مزید محنت درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دہشتگردی شہباز شریف گیلپ سروے معاشی اشاریے ورلڈ بینک وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہشتگردی شہباز شریف گیلپ سروے معاشی اشاریے ورلڈ بینک وزیراعظم پاکستان وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔