سوشل میڈیا پر فراڈ کے نت نئے طریقے، سیکڑوں متاثرین نیب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور:
جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو لوٹنے کے نت نئے طریقے سامنے آنے لگے ہیں۔
فراڈیوں نے مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کو دھوکہ دینا شروع کر دیا۔ کہیں بجلی کے بڑھتے بلوں سے پریشان عوام کو سستے سولر پینلز کی آڑ میں لوٹا گیا تو کہیں اسلامی نام اور حلال منافع کے پرکشش دعووں سے سادہ لوح شہریوں کی جمع پونجی ہتھیا لی گئی۔
فراڈیوں نے مختلف حربے اپنائے، جیسے فرنیچر ایکسپورٹ کے کاروبار، سرمایہ کاری ڈاٹ کام جیسی جعلی کمپینز، اور دیگر پرکشش اسکیموں کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنی مہم چلا کر عوام سے کروڑوں روپے بٹورے۔
یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سینکڑوں متاثرین اپنی عمر بھر کی کمائی گنوانے کے بعد نیب کے دروازے پر پہنچ گئے۔ نیب لاہور کو جمع کرائی گئی درخواستوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دھوکہ دہی بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے اور سیکڑوں افراد اپنی جمع پونجی سے محروم ہو چکے ہیں۔
متاثرین نے انکشاف کیا کہ کئی کمپنیاں ڈبل شاہ کی طرز پر چھوٹے بڑے شہروں میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو لوٹ رہی ہیں۔ فیس بک، یوٹیوب، اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز کو دھوکہ دہی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ کمپنیاں ایسے پرکشش نعرے اور دعوے کرتی ہیں کہ سننے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ بعض نے اسلامی اصولوں کے مطابق حلال منافع کا وعدہ کیا، ابتدا میں چند ماہ تک منافع بھی دیا، مگر پھر اچانک غائب ہو گئیں۔
ایک اور طریقہ واردات میں سولر پینلز کی آڑ میں عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ کچھ افراد نے چکن فارمنگ کے نام پر سرمایہ کاری کی ترغیب دی، دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بڑے پولٹری فارمز ہیں اور سرمایہ کاروں کو ماہانہ 20 سے 25 ہزار روپے منافع دیا جائے گا۔ ابتدا میں کچھ ادائیگیاں ہوئیں مگر پھر کمپنیاں راتوں رات غائب ہو گئیں۔
بعض جعلسازوں نے اپنی اسکیموں کو مستند دکھانے کے لیے باقاعدہ پوسٹر تک چھپوا رکھے تھے جو متاثرین کو فراہم کیے جاتے تھے تاکہ ان کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔ لگژری فلیٹس، امپورٹڈ گاڑیاں، اور دیگر پرکشش اسکیموں کے نام پر بھی لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔
نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل احترام ڈار نے متاثرین سے کہا ہے کہ سرمایہ کاری سے قبل مکمل چھان بین کریں اور تصدیق شدہ کاروبار میں ہی سرمایہ لگائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نیب ان فراڈیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گا اور لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
ڈی جی نیب نے مزید بتایا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں درجنوں کمپنیاں صرف سوشل میڈیا پر موجود ہیں مگر حقیقت میں ان کا کوئی دفتر یا وجود نہیں ہے۔ یہ کمپنیاں صرف آن لائن لین دین کر کے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
ایک متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس نے سولر پینلز کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی، کمپنی نے کرائے پر بلڈنگ لے کر وہاں چند سولر پینلز اور بیٹریاں رکھ کر لوگوں کو دھوکہ دیا۔ بعد میں جب متاثرین نے وہاں جا کر معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ کمپنی نے کرائے کی عمارت خالی کر دی تھی اور کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا۔
بہت سے شہریوں نے حلال چکن کے کاروبار کے جھانسے میں آ کر اپنی عمر بھر کی کمائی گنوا دی، جبکہ کچھ نے لگژری فلیٹس اور امپورٹڈ گاڑیوں کے نام پر سرمایہ کاری کر کے اپنا سرمایہ کھو دیا۔
نیب نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے پہلے مکمل تحقیق کریں اور غیر مصدقہ کمپنیوں اور اسکیموں سے ہوشیار رہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ کی نئی نئی شکلیں سامنے آنے لگی ہیں۔
بجلی مہنگی ہونے پر سستے سولر سسٹمز کی آڑ ہو یا اسلامی ناموں کے تحت حلال منافع کے وعدے، دھوکہ دہی کے نت نئے طریقے عام ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر فرنیچر ایکسپورٹ، سرمایہ کاری ڈاٹ کام جیسے منصوبوں کی مہمات کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹے گئے۔ اس بات کا انکشاف تب ہوا جب نیب کو سیکڑوں متاثرین کی شکایات موصول ہوئیں جن کی عمر بھر کی جمع پونجی لٹ چکی تھی۔
متاثرین کے مطابق یہ کمپنیاں ابتدائی چند ماہ منافع کی ادائیگی کے بعد اچانک غائب ہو جاتی تھیں۔ سوشل میڈیا پر پرکشش دعوے جیسے ماہانہ منافع یا چکن فارمنگ میں سرمایہ کاری کے وعدے کر کے لوگوں کو بےوقوف بنایا گیا۔ کئی جعلسازوں نے جعلی دفاتر اور پوسٹرز تک بنوائے تاکہ اعتماد حاصل کر سکیں۔
ڈی جی نیب لاہور، احترام ڈار نے شہریوں کو سرمایہ کاری سے قبل مکمل تحقیق کی ہدایت کی اور یقین دلایا کہ نیب متاثرین کی لوٹی رقم واپس دلانے کے لیے قانونی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد کمپنیاں صرف سوشل میڈیا پر فعال ہیں، زمینی وجود نہیں رکھتیں، اور عوام کو آن لائن لین دین کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر سرمایہ کاری سولر پینلز کے ذریعے لوگوں کو عوام کو کے لیے
پڑھیں:
پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا
پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( میں جمعرات کو 1700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ تقریبا ایک لاکھ 58 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح کے قریب بند ہوا۔بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1775 پوائنٹس (1.14 فیصد) بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس پر بند ہوا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب نے ایک تاریخی باہمی دفاعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کسی بھی ریاست کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا
، اس اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ پر سعودی دارالحکومت ریاض کے الیمامہ پیلس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے تھے۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ریسرچ ڈائریکٹر اویس اشرف نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی ہے جس کی وجہ سے کے ایس ای-100 انڈیکس بلند ترین سطح کے قریب بند ہوا اور آج کے سیشن میں دوسرے سب سے زیادہ کاروباری حجم ریکارڈ ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر سعودیہ سے معاہدے کی تیاری و تکمیل میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار ہے دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت کی سخت ایس او پیز جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم