لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سیہون(نیوز ڈیسک) لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ایدھی انچارج کے مطابق مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں ملی ہیں اور تمام زائرین کی اموات طبعی طور پر ہوئی۔
ایدھی انچارج نے بتایا کہ تمام لاشیں 3 روز کے دوران ملیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے، اب تک 9 لاشیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں اور ایدھی سرد خانے میں صرف ایک لاش موجود ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زائرین کی
پڑھیں:
کراچی، گھر سے خاتون کی گلا کٹی اور ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے 30 سالہ خاتون یاسمین اور 35 سالہ مرد خدا بخش کی گلا کٹی اور پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مقتولہ یاسمین کی لاش کے گلے پر چاقو سے لگنے والے زخم ہیں جبکہ خدا بخش کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے موت کی نوعیت مشتبہ ہو گئی ہے۔
دونوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، اور پولیس نے قتل کے ممکنہ زاویوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔