سلمان خان نے نئی فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا پہلا پوسٹر شیئر کردیا گیا۔
پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پوسٹر پر سلمان خان کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جس کے ساتھ فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ’سکندر‘ 28 مارچ 2025 کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
View this post on InstagramA post shared by Nadiadwala Grandson (@nadiadwalagrandson)
یہ پوسٹر ساجد نادیہ والا کی سالگرہ کے موقع پر بطور تحفہ شیئر کیا گیا ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور مداح اب اس فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساؤتھ انڈین فلموں کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پرتیک ببّر بھی شامل ہوں گے جو اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا، اعصام الحق
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ یہ ایونٹ 24 نومبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، اس سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے بعد ٹینس وہ دوسرا کھیل بن چکا ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹینس کی ترقی کے لیے مثبت رسپانس دیا ہے اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کی لیز کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں محسن نقوی کے خصوصی شکر گزار ہیں۔
اعصام الحق نے بتایا کہ جونیئر پلیئرز کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میکائل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جبکہ شایان آفریدی نے انڈر 12 اور میکائل بیگ نے انڈر 16 کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل تابناک ہے اور ہم گرینڈ سلیم میں ان کی شمولیت کے لیے پرامید ہیں۔
اعصام الحق نے بتایا کہ رواں سال ہم نے پانچ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کروائے اور بارہ ٹیمیں بیرون ملک بھجوائیں، جبکہ آئندہ سال سات آئی ٹی ایف ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔
اعصام الحق نے کہا کہ 2026ء پاکستان میں ٹینس کا مصروف اور شاندار سال ہوگا۔ آئندہ سال پاکستان میں ٹینس لیگ بھی منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم خواتین ٹینس کی ترقی پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔