چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو کی دھوم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو نے دھوم مچا دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کر دیا۔
آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے منفرد اینیمیٹڈ کرداروں کو بہت مہارت سے دکھایا گیا ہے، جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ICC (@icc)
ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کپتانوں کو ان کے پسندیدہ شارٹس کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
آئی سی سی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اسٹیج سج چکا ہے اور تمام کپتان تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ آج میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے کرتب دیکھائیں گے اور شائقینِ کرکٹ کو متوجہ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے کپتانوں
پڑھیں:
یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ترجمان یو ای ٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران کوایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔(جاری ہے)
انہوں نے وائس چانسلر سمیت تمام فیکلٹی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اپنے خطاب میں چیئرمین پی ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو چاہیئے کہ وہ تحقیق، جدت اور عالمی رینکنگ کے معیار پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ عالمی اداروں کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری خوش آئند ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی مزید ترقی کرے گی اور نمایاں مقام حاصل کرے گی۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی تحقیق، تدریس، اور انوویشن کے میدان میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے اور یہ کامیابیاں پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی سطح پر شناخت کو مستحکم بنانے کے لیے ہم مستقبل میں بھی ریسرچ، انڈسٹری لنکیج، اور تعلیمی معیار پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں گے۔