عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے 27 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اس عدالت کے حکم پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔ 28 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بیان دیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیان کے باوجود بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔
عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیوں اس عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہوا؟ لا افسر اس آرڈر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملاقات نہ کرانے پر بی بی کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی احتجاج: اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، کئی کارکنان گرفتار
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب پولیس آمنے سامنے آگئے۔ لاہور پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہےذرائع کے مطابق 3 روز کے دوران 500 زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صبح سے اب تک احتجاج کی کوشش کرنے والے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سمیت 6 ایم پی ایز بھی گرفتار کیے گیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان عدل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تیعنات اور لبرٹی چوک پر بھی کنٹرینرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قیدی وینز اور واٹر کینن ایوان عدل کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ایوان عدل سے وکلا کی لاہور ہائیکورٹ تک ریلی نکالنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔ پولیس نے ایوان عدل سے ریحانہ ڈار، ان کی بہو عروبہ ڈار سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کی وکیل رہنما ناز بلوچ بھی ایوان عدل کے باہر سے گرفتار کرلی گئیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی مزید اضافی نفری پہنچ گئی، تاہم اسپیکر نے پی ٹی آئی ایم این ایز کو پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتاریاں نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی داخلی دروازہ بند کردیا گیا ہے، مرکزی گیٹ کے دونوں جانب تالے لگا دئیے گئے جبکہ متبادل راستہ کھلوا دیا گیا ہے.سلمان اکرم پچھلے دروازے سے نکل گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ کی بڑی تعداد تاحال پارلیمنٹ ہاوس کے اندر موجود ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ بلاک کا گیٹ پارلیمنٹ کے باہر جانے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت ہے، گیٹ کے باہر ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
ادھر تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اضافی نفری کے ساتھ ساتھ رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔ اڈیالہ جیل جانیوالے راستوں پر پولیس کے ناکے لگ گئے ہیں۔چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بونیر سے ریلی کی قیادت میں خود کروں گا۔ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے۔ آج کی احتجاجی ریلیاں بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر نکالی جارہی ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے قائد کی رہائی ہے۔جسکو یقینی بناکر دم لیں گے۔
ادھر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 5 اگست احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی کی ہے.ہم جو پیغام دیتے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی کا دیتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے گورکھپور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم ہر منگل یہاں ملاقات کیلئے آتے ہیں۔ میں لاہور سے آئی کسی نے نہیں روکا چکری پر آکر روکا ہے۔عمران خان کی رہائی کے لیے صوبے میں احتجاج کی مرکزی ریلی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پشاور میں حیات آباد ٹول پلازہ سے شروع ہوکر پیر زکوڑی پل سے ہوتی ہوئی قلعہ بالا حصار پر اختتام پزیر ہو گی۔ذرائع کے مطابق صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر مالاکنڈ کی ریلی کی قیادت چکدرہ ٹول پلازہ پر کریں گے۔ مردان کی ریلی کی قیادت عاطف خان کریں گے۔ مردان، صوابی اور چارسدہ کی ریلیاں امبار انٹرچینج پر اختتام پذیر ہونگی۔
اس کے علاوہ نوشہرہ اور مہمند سے کی ریلی اٹک پل خیر آباد میں احتجاج کرے گی۔اپر چترال سے نکلنے والی ریلی لوئر چترال میں پہنچ کر احتجاج کریں گے۔ ہزارہ ڈویژن کی ریلی ہری پور جاری کس انٹر چینج پر احتجاج کریں گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 اگست پاکستان کی تاریخ کا سیا ہ ترین دن ہے، بانی پی ٹی آئی کو ناحق اور ناکردہ جرم میں سزا دے کر آئین و قانون کو پامال کیا گیا اور بانی چئیرمین کو توڑنے کے لیے تمام تر حربے ناکام ثابت ہوئے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اذیت دینے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی ناحق قید کیا گیا. آج بھی ہم بانی پی ٹی آئی کے حکم پر آئین و قانون کی بات کرتے ہیں.عوام آج ثابت کرے گی کہ بانی چئیرمین پاکستان کا سب سے مقبول ترین لیڈر ہے۔تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کے اکثر اراکین پارلیمنٹ خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہی موجود ہیں جس کے باعث ارکین تاحال حتمی لائحہ تشکیل نہ دے پائے۔ذرائع کے مطابق کچھ اراکین پارلیمنٹ سے کہہ رہے تو کچھ خیبرپختونخوا ہاوس سے اڈیالہ جیل جانے کی بات کررہے ہیں، تاہم اس وقت اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج کیلئے کوئی رہنماء یا کارکن نظر نہیں آیا۔عمران خان کی رہائی کے لئے سندھ بھر میں احتجاج اور ریلیاں جاری ہیں۔