لاہور:

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دے کر شہید کیا گیا۔ میں وکلا برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ بتائیں کہ ہائیکورٹ کے وکلا کشمیر کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں سے اب کچھ حاصل نہیں ہوگا، میں چاہتی ہوں کہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے۔ میں نہیں سمجھتی کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، اور انہیں مذاکرات کی دعوت دینے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کلبھوشن یادو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ اگر بھارت دہشت گرد کلبھوشن یادو کے کیس کو عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں لے جا سکتا ہے تو پاکستان یاسین ملک کا مقدمہ وہاں کیوں نہیں لے جا سکتا؟

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف کا کشمیر کے لیے دس جنگیں لڑنے کا بیان خوش آئند ہے۔ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ کشمیر کا مقدمہ عالمی رہنماؤں کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کریں۔ صرف تقاریر کرنے کے بجائے ان کا باقاعدہ فالو اپ بھی ہونا چاہیے، اور مسئلہ کشمیر پر بڑے جلسے اور دھرنے بھی کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو کبھی بھی بھارتی عدلیہ سے انصاف نہیں ملا۔ دنیا بھر میں رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، لیکن کہیں بھی یکطرفہ فیصلے نہیں ہوتے۔ ہماری پوری تحریک کو لیڈر لیس کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، اور ہمارے تمام قائدین کو جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی صاحب کو کس طرح شہید کیا گیا، یہ سب کے سامنے ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشعال ملک

پڑھیں:

9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عقیل ملک

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، 9 مئی کے اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، ملک احمد بھچر، احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت 32 سے زائد ملزمان کو سزا ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام ملزموں کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی۔

وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کریں گے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، 5 اگست کا چورن بیچنے والے ہوش کے ناخن لیں،  نوجوان ان کے ناپاک عزائم کا بالکل حصہ نہ بنیں، نوجوان ریاست دشمن جماعتوں سے لاتعلقی کا اعلان کریں، نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے بطور ایندھن استعمال نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمن
  • سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا
  • سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان
  • ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
  • انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔عمرایوب خان
  • 9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عقیل ملک
  • صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین
  • نو مئی کیس؛ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا