وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے نیدرلینڈ کے سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے نیدرلینڈ کے سفیر کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل دی ورائیس نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی.
ملاقات میں پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے نیدر لینڈ کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان دوطرفہ اور تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان نیدر لینڈ کے ساتھ اپنے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھا کر ان کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانیوں کی وطن واپسی کیلیے پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
نیدر لینڈ کی سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ اپنی طویل تعلقات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں 75 سالہ طویل شراکت داری جاری رکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔ صدر مملکت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام بھی دیا۔