صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جہاں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خطے میں امن، سلامتی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ چین پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر، چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سےان کے لیے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر مملکت نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات
صدر آصف علی زرداری نے اُرمچی میں کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، سی پیک منصوبوں، دہشتگردی کے خلاف تعاون اور سماجی و اقتصادی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار
صدر زرداری نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آسان سفر اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں سنکیانگ کے گورنر ارکن تونیاز، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ اور پاکستان و چین کے سفرا بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارمچی چن شیاوجیانگ صدر زرداری