کراچی:

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

پاکستان ایئرفورس کے ’شیردل اسکواڈرن‘ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔

تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔

اسکواڈرن نے کاکورم-8 طیاروں کے ذریعے انتہائی پیچیدہ کرتب دکھائے جن میں بیرل رولز، لوپس اور بم برسٹ شامل تھے، جبکہ رنگین دھوئیں کا شاندار استعمال بھی کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی بابراعظم کو بڑا جھٹکا، اہم اعزاز سے محروم

اس فضائی مظاہرے میں پاکستان میں تیار کردہ JF-17 تھنڈر اور F-16 لڑاکا طیارے بھی شامل ہوئے جنہوں نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔  

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے فضائی حدود بند

فلائی پاسٹ کے لیے ایک مخصوص فضائی حدود کو بند کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 17 سے 19 فروری تک ریہرسل بھی جاری رہی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس دوران فضائی آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے نوٹس ٹو ایئر مین (NOTAM) بھی جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی، پاکستان کی 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی! افتتاحی تقریب کی ویڈیو وائرل

کراچی ایئرپورٹ پر اس دوران آنے والی کمرشل پروازوں کو اضافی ایندھن رکھنے اور خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

 یہ پہلی بار ہے کہ کسی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جس نے تقریب کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ فلائی پاسٹ

پڑھیں:

لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔لاہور کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کھیل سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں۔واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی ورچوئل خطاب کررہے ہیں
  • میڈی کیم ٹرافی: زون 6وائٹس اور3وائٹس کی فائنل میں رسائی
  • بھارت ایشیا کپ ٹرافی کو ترس گیا، آئی سی سی سے شکایت کا امکان
  • لاہور، رکشہ ڈرائیور کی جان بچانے والا پولیس اہلکار ٹرک کے ٹائر تلے آ کر شدید زخمی ہو گیا
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • سعودی کم خرچ ایئر لائن نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کر دیں
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ