ٹرمپ نے جنگ کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہرا دیا؛ روس کو کلین چٹ دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں روس جنگ کا سارا ملبہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈال دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تین سال قبل شروع ہونے والی جنگ کی مکمل ذمہ داری یوکرین پر عائد ہوتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی نے جو کچھ کیا ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس سے مشکلات بڑھیں اور جنگ کا آغاز ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے وقت اگر میں امریکا کا صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی نہ چھڑتی۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں سمجھوتا کراتا جو یوکرین کو تقریبا تمام اراضی پیش کر دیتا کسی ہلاکت یا بغیر کسی شہر کے تباہ ہوئے کیوں کہ میں امن چاہتا ہوں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ولودیمیر زیلنسکی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔یوکرین میں نئے صدارتی انتخابات کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ روس کا بھی اصرار رہا ہے کہ یوکرین کے صدر کی مدت مئی میں ختم ہوچکی ہے لہذا اب ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔
جس کے جواب میں یوکرین کا کہنا تھا کہ موجودہ مارش لاء کے تحت ولودیمیر زیلنسکی کے اختیارات ابھی تک برقرار ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر نے کہا کہ جنگ کا
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ تیسری بار الیکشن لڑنے کے امکان سے متعلق بات ازراہ مذاق نہیں کررہے۔
انہوںنے کہا کہ یہ بھی کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ تیسری بار صدر بنیں اور اس کے طریقے موجود ہیں۔تاہم ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔
آئین کے تحت امریکی صدر دو بار سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا تاہم صدر ٹرمپ کے اسٹور نے ٹرمپ 2028 ہیٹ متعارف کرادی ہے۔
78برس کے صدر کے اسٹور کی جانب سے جاری یہ ہیٹ پچاس ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہیٹ کے ساتھ ابتدا میں لکھا گیا تھا کہ مستقبل شاندار نظر آتا ہے۔ ٹرمپ 2028 ہیٹ کے ساتھ قوانین کو پھر سے بنائیں۔
تاہم تحریر بعد میں تبدیل کردی گئی اور لکھ دیا گیا کہ میڈ ان امریکا 2028 کے ساتھ بیانیہ بنائیں۔
امریکی صدر کے بیٹے ایریک ٹرمپ کو یہ ہیٹ پہنے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ سے بھی ٹرمپ کی تیسری بار صدارت سے متعلق سوال پوچھا جاچکا ہے۔
Post Views: 1