دیامر کے عوام 12 سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں، ثوبیہ مقدم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واپڈا کا دیامر کے عوام کیساتھ متعدد معاہدوں اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے اور انتہائی غیر سنجیدہ رویے کیوجہ سے عوام میں محرومی بڑھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں۔ وہ ناجائز اور غیر قانونی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے ہیں مگر اپنے حق کے حصول کیلئے کسی کو بھی آڑے آنے نہیں دیں گے۔ ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ واپڈا کا دیامر کے عوام کیساتھ متعدد معاہدوں اور فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے اور انتہائی غیر سنجیدہ رویے کیوجہ سے عوام میں محرومی بڑھی ہے۔ متاثرین ڈیم کو روزگار کے مواقع میسر نہیں۔ سی بی ایمز کے منصوبوں پر غیر ضروری تاخیر اور عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔ لفٹ اوور داسس کی سالوں پہلے پیمائش ہوئی ہے مگر پیمنٹ ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔ متاثرین ڈیم کے چولہا پیکج میں بہت زیادتیاں کی گئی ہیں۔ زیادتیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میں ممبر اسمبلی اور صوبائی وزیر رہی ہوں، میرے مرحوم سسر علاقے کے لمبردار تھے۔ ہمارے گھر اور جائیدادیں سب ڈیم کی زد میں آئے ہیں اور ہم نے ان کی پوری پیمنٹ بھی لی ہے مگر چولہا پیکج میں نہ سسر کا نام ہے اور نا ہی ان کے تینوں بیٹے جن کے علحیدہ علحیدہ گھرانے ہیں، ان میں سے کسی کا نام بھی چولہا پیکج میں نہیں آیا ہے۔ غریب عوام کا تو کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق میں برسر اقتدار جماعت کے گلگت بلتستان میں کارندوں کو چاہیئے کہ وہ لفظی بیان بازیوں سے نکل کر اپنا عملی کردار ادا کریں۔ آج تین دنوں سے پورا دیامر سڑکوں پر ہے، وفاقی وزیر امور گلگت بلتستان کو چاہئے تھا کہ چیئرمین واپڈا کو لیکر دیامر کے عوام کے سامنے حاضر ہوتے۔ دیامر کے عوام اور مشران اپنی مہمان نوازی اور بڑا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو مطالبات کے حل کیلئے ضرور وقت دیتے۔ دیامر کے عوام 12 سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں، اس کے باوجود بھی واپڈا اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں مسلسل ناکام رہا ہے، جس کی وجہ سے مایوسی اور احتجاج جاری ہے۔ ثوبیہ جے مقدم نے ڈیم بناؤ تحریک کے زمہ داران سے اپیل کی ہے کہ تخریب کاروں اور انتشاریوں کو اپنی صفوں میں گھسنے نا دیں۔ کل بھی ایک بھگوڑے نے ریاستی اداروں کے خلاف آپ کے پلیٹ فارم سے بکواسیات بکی ہیں۔ جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دیامر کے عوام
پڑھیں:
آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی توہین ہوگی، علیمہ خان
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔
Post Views: 1