مریم نواز کا پنجاب میں ڈویلپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور : پنجاب میں پہلی بار تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لانے کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں صوبے میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور سیوریج کے حوالے سے ایک بڑا میگا پلان منظور کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے 189 شہروں کے لیے سیوریج، واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کا نکاس اور گلیوں کی فرش بندی جیسے ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ شہر کے سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے علاوہ، بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے سٹوریج ٹینک بنانے پر بھی مرکوز ہوگا، جن میں جمع پانی کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ شہروں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی پائپ لائنز کو مناسب فاصلے پر بچھایا جائے گا تاکہ صاف پانی سیوریج کے پانی سے مل کر آلودہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ، ہر صوبائی حلقے میں 30 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کی جائے گی۔
پنجاب میں ماڈل ویلیجز بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے اس کی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے اس پروگرام کے فوراً نفاذ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ستھرا پنجاب پروگرام” سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا اور سیوریج کے مؤثر نظام کے ذریعے سڑکوں کی حالت بہتر ہوگی اور شہر میں مسائل کم ہوں گے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: مریم نواز کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
—فائل فوٹوالیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری کو مسترد کر دیا۔
جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔
الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017 کے رول 144 کو پورا نہیں کیا گیا، انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں، انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔