پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا بڑا آپریشن، ہزاروں غیر قانونی سمیں ضبط، دکاندار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور کراچی میں کامیاب چھاپے مارے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی، پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔
ملتان میں 5 چھاپوں کے دوران 7,064 سمیں برآمد ہوئیں اور 8 افراد گرفتار کیے گئے۔ لاہور اور گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 252 سمیں قبضے میں لی گئیں، جبکہ دونوں دکاندار موقع پر ہی گرفتار کر لیے گئے۔ راولپنڈی میں متعدد غیر قانونی سمیں برآمد ہوئیں، جن میں حالیہ کارروائیوں کے دوران 335 یو کے سمز بھی شامل ہیں۔ کراچی میں 10 سمز برآمد ہوئیں اور دکاندار کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی سموں کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایات پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
ریسکیو آپریشن مکمل، ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی لاشیں دریائے سواں سے برآمد
اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارسمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کی لاشیں مل گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تو ان کی گاڑی اچانک بند ہو گئی۔ اسی دوران پانی کا تیز ریلا آیا جو دونوں باپ بیٹی کو گاڑی سمیت بہا لے گیا۔
دونوں کی تلاش گزشتہ دو روز سے جاری تھی۔ ابتدائی طور پر ریسکیو ٹیموں نے نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن کیا، جس کے بعد دریائے سواں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی تلاش کا عمل بڑھا دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز ریسکیو اہلکاروں کو گاڑی کا بمپراورسائیڈ مررتو مل گئے تھے، مگر گاڑی اوراس میں موجود باپ بیٹی کا کچھ سراغ نہیں مل سکا تھا، تاہم بارش کے تھمنے اور پانی کی سطح میں کمی کے بعد سرچ آپریشن میں پیش رفت ممکن ہو سکی۔
دریائے سواں کے پل کے قریب سے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد باپ بیٹی بارش برساتی نالے دریائے سواں ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی ریسکیو حکام