کسٹمز انفورسمنٹ کا چھاپہ؛ 30 کلو چھالیہ، ایک ہزار کلو سے زائد تمباکو برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے چھاپہ مارکر کراچی کے علاقے لانڈھی کے گودام سے چھالیہ سمیت دیگر اشیا برآمد کرلیں۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق بابر مارکیٹ لانڈھی کے گودام سے اسمگل شدہ 30 کلو چھالیہ، 120کلو کتھا 1680کلو تمباکو، 400 کلو پیکنگ میٹیریل برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 45لاکھ روپے ہے۔ اسمگل شدہ اشیا کو بلوچستان سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ مقدمہ درج کرکے تمام اشیاء ضبط کر کے اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے کراچی نے بین الصوبائی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کورنگی کے علاقے میں قبرستان کی حدود علاقہ زمان ٹاؤن کے قریب چھاپا مارا اور ملزم امیر ولد ابراہیم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1215 گرام چرس برآمد ہوئی۔
دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف علاقوں سے منشیات منگوا کر کراچی میں سپلائی کرتے ہیں۔ ملزم کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ترمیم شدہ ایکٹ (2022) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حلیہ بدل کر غیر ملکی شہری کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے کلفٹن تھانے کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی۔
عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی میں ملوث رہا، دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی، کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا تھا۔ ایس ایس پی ملی کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج درج کیا گیا تھا۔