بھارت کے معروف اداکار اور میزبان جاوید جعفری نے فلم انڈسٹری میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اروشی روٹیلا پر بھی طنز کیا ہے۔

جاوید جعفری نے کہا کہ کسی اداکار کی سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔ جعفری نے اپنی بات کو واضح کرنے کےلیے اروشی روٹیلا کی مثال دی، جو انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز کے باوجود فلمی دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید جعفری نے کہا، ’’میں اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں کہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز کسی کو اسٹار بنا دیتے ہیں۔ ہاں، شروعات میں تھوڑا فائدہ ہوسکتا ہے، لیکن 70 سے 100 ملین فالوورز کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سب فلم کے ٹکٹ خریدیں گے۔‘‘

انہوں نے اروشی روٹیلا کی مثال دیتے ہوئے کہا، ’’اروشی کے 70 ملین فالوورز ہیں، لیکن کیا ان کے فالوورز ٹکٹ خریدنے والے ناظرین میں تبدیل ہوجاتے ہیں؟ اگر ان کے صرف 10 ملین فالوورز بھی فلم کا ٹکٹ خرید لیں، تو یہ 1 کروڑ لوگ بنتے ہیں۔ اگر ہر ٹکٹ کی قیمت 250 روپے بھی ہو، تو فلم 100 کروڑ روپے کما لے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا۔‘‘

جاوید جعفری نے زور دے کر کہا کہ فلم کی کامیابی کا انحصار پروموشن پر نہیں، بلکہ اس کے مواد اور ٹریلر پر ہوتا ہے۔ انہوں نے رجنی کانت کی مثال دیتے ہوئے کہا، ’’رجنی کانت صاحب سب سے بڑے اسٹار ہیں، لیکن وہ کہاں جا کر اپنی فلموں کو پروموٹ کرتے ہیں؟ اگر فلم اچھی ہو، تو وہ خود ہی چلتی ہے۔ لوگ آخر میں اسٹار کےلیے آسکتے ہیں، لیکن بعض اوقات کچھ اسٹارز کو بھی اچھی شروعات نہیں ملتی۔‘‘

سلمان خان کی فلموں کے حوالے سے جعفری نے کہا، ’’سلمان خان کی فلم کو 10-15 کروڑ کی اوپننگ بھی مل سکتی ہے اور 50 کروڑ کی اوپننگ بھی۔ یہ سب ناظرین کے ٹریلر دیکھنے اور اس سے محسوس ہونے والی کشش پر منحصر ہے۔ سلمان خان کی ہر فلم کو 50 کروڑ کی اوپننگ نہیں ملتی۔ سارا کھیل ٹریلر کا ہے۔‘‘

جاوید جعفری نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا ’’سوشل میڈیا کی چمک دمک اور فالوورز کا ہجوم فلم کو کامیاب نہیں بناتا۔ فلم کا مواد اور ٹریلر ہی ناظرین کو سینما گھروں تک کھینچتے ہیں۔‘‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاوید جعفری نے اروشی روٹیلا سوشل میڈیا

پڑھیں:

ہانیہ عامر کے حج ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کے سیر سپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ہانیہ عامر  حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کے سیر سپاٹے  کرنے لگیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا کی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی والدہ کے ہمراہ فریضۂ حج ادا کیا ہے، حج کی ادائیگی کے بعد اب وہ سعودی عرب میں مختلف اہم مقامات کی زیارت اور سیر کر رہی ہیں۔  ہانیہ عامر اس وقت اپنی والدہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں وہ روحانی لمحات گزارنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر عبایہ پہنے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا جا رہا ہے۔   اپنی تصاویر کے کیپشن میں ہانیہ نے خود کو پرنسز ان سعودیہ لکھا، اداکارہ نے معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک کا بھی ذائقہ چکھا اور دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد میں نصب اپنے مجسمے کو دیکھ کر وسیم اکرم خاموش نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر کیا کہا؟
  • ہانیہ عامر کے حج ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کے سیر سپاٹے، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر
  • عاصم اظہر اور میرب علی کا منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
  • ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو وائرل
  • بجٹ 2025-26 : سوشل میڈیا کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
  • اپنی نامناسب تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی صحیفہ جبار پر کڑی تنقید
  • امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد جھنگ پہنچ کر نوجوان سے شادی کرلی
  • انڈر 15 بچے: سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع، ماکروں کی تجویز
  • برطانیہ: بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات زیر غور
  • وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے 6 ارب روپے مختص