اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت دوست ہے، میں نے شیر افضل مروت کے بارے جو بات کی وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی بتاؤں گا
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) خیبر پختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر رمضان کے بعد احتجاج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل والے ملاقات کرنے دیں یا نہ دیں، عمران خان جب بلائیں گے ہم آئیں گے، ملاقات کے لیے لوگ چاہتے ہی نہیں ہم ٹائم پر پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ پوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے میں کامیاب ہوں گے، ملاقاتیں جاری ہیں۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ اختلاف رائے ہر بندے کا حق ہے لیکن اس طرح کی چیزوں کی حمایت نہیں کرتے، تھپڑ مارنا انتہائی غلط بات ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنید اکبر
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔