خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق ملزم نے زیادتی  کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ (ڈی پی او) وقاص رفیق  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا، باجوڑپولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او باجوڑ  نے کہا کہ 16 سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقہ مینہ میں پانچ سالہ بچی  ماریہ بی بی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کربے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس افسر نے کہا کہ واقعہ کے بعد  باجوڑ  میں سخت غم وغصہ پایا گیا، ۔خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر تفتیش کے بعد ملزم تک پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف لوگوں سے تفتیش کی، ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کو شک کی بنیاد پر پکڑا گیا اور مزید تفتیش کی گئی، بچی کو سموسے کا لالچ دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی بعد میں اس کو قتل کردیا گیا۔

ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ ملزم کے موبائل میں فحش ویڈیوز بھی تھیں، شواہد کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے بعد قتل کی

پڑھیں:

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمیی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا.

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

زخمی حالت میں  گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عیسیٰ  ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون او نقد رقم برآمد کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
  • تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 141/9L میں نابالغ بچے سے زیادتی کی کوشش
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار