کوہاٹ: لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران 18 دہشتگردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
آر پی او کوہاٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت و دیگر ملحقہ علاقوں میں دہشتگروں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔
 انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی ہے ان کی گرفتاری کے لئے کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ،علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔
 
آر پی او کوہاٹ نے کہا کہ مطلوب دہشدت گردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

نواحی گاؤں کیلیانوالہ کے رہائشی 2 نوجوان قادرآباد بیراج میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، دونوں نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے جن کی لاشیں اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے۔ نواحی گاؤں کیلیانوالہ کے رہائشی 2 نوجوان قادرآباد بیراج میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، دونوں نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے جن کی لاشیں اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی گئیں۔ دوسرا واقعہ ہیڈ سخلی ہیلاں کے قریب نہر لوئر کینال جہلم میں پیش آیا جہاں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کر کے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
  • اس عید پر 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، ٹینریز ایسوسی ایشن
  • لکی مروت، اہم دہشتگرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک
  • لکی مروت: اہم مقامی دہشت گرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک
  • کراچی میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے، سکیورٹی گارڈ سہولت کار نکلا
  • ریاست منی پور کے لوگ مودی کی بے رخی اور غیر حساسیت کی قیمت چکا رہے ہیں، جے رام رمیش
  • فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
  • محسن نقوی کا دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین