9999 سے آنے والے پیغامات اس رمضان میں خوشیاں بانٹیں گے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ وفاقی حکومت اس رمضان میں ضرورت مند شہریوں کے لئے 20 ارب روپے کا میگا ریلیف پیکیج لا رہی ہے۔
جمعرات کے روز ذمہ دار سرکاری زرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس سال رمضان کے ریلیف پیکیج کے مصدقہ پیغامات کی موبائل فون سے ترسیل کے لئے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا۔
ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت پیکیج سے متعلق پیغامات کی تصدیق کے لیے کوڈ 9999 استعمال کرے گی۔
وزارت کو درخواست دہندگان کے سیل فون نمبر کے ساتھ شناختی کارڈز کی میچنگ کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔
سرکاری کنٹرول کے ٹیلی کمیونیکیشن ادارہ این ٹی سی میں رمضان ریلیف پیکیج سے متعلق میسجنگ اور دیگر امور کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔
چیمپئینز ٹرافی ، ہوم گراؤنڈ میں شکست پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیے
وزیراعظم پہلے ہی ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ پیکج کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بحث کے لیے پیش کیا جائے۔
وفاقی حکومت کے اس میگا ریلیف  پیکج کے تحت، جس کا کل بجٹ 20 ارب روپے سے زیادہ کا تخمینہ لگایا گیا تھا، 3.                
      
				
اس بار یوٹیلیٹی اسٹورز کو ریلیف کی فراہمی کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ تمام رقم ضرورت مند شہریوں کو براہ راست بھیجی جائے گی اور اس مقصد کے لئے موبائل بینکنگ اور رابطہ کرنے کے لئے ضرورت مند شہریوں کے موبائل فونز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ بدعنوانی کا امکان کم سے کم کیا جا سکے۔
دنیا میں سب سے سخی گاؤں کی سادہ سی کہانی
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیا جائے گا کے لئے
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ’اینٹی اسموگ گنز‘ کا استعمال
موسم تبدیل ہوتے ہی پنجاب کو اسموگ نے گھیر لیا ہے، اسموگ میں کمی لانے کے لیے لاہور شہر میں مخصوص اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
شہر میں مجموعی طور پر 15 اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جاتی ہیں۔ ہر گن ایک بار کے استعمال میں قریباً 12 ہزار لیٹر پانی اسپرے کرتی ہے۔ ان گنز کے لیے پانی واسا، پی ایچ اے اور دیگر ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے۔
آپریشنل ہیڈ ساجد بشیر کے مطابق اسموگ کے شدید دنوں میں لاہور میں روزانہ قریباً ایک لاکھ 80 ہزار لیٹر پانی فضا میں موجود آلودگی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینٹی اسموگ گنز پانی کا استعمال پنجاب حکومت پنجاب موسم وی نیوز