حیدرآباد،چارجڈ پارکنگ مافیا کی ہٹ دھرمی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر حیدرآباد شاہد خان اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے چارجڈ پارکنگ مافیا کی ہٹ دھرمی برقرار حیدراباد سنٹرل جیل روڈ سے لے کر بون کیر ہاسپٹل الرحیم شاپنگ سینٹر داد مارٹ نسیم سینٹر ریشم بازار بینک الحبیب نیو کلاتھ مارکیٹ روڈ کوہ نور چوک یہاں تک کہ رہائشی علاقوں میں چھوٹی بڑی مارکیٹیں بھی موٹر سائیکل پارکنگ کا گڑھ بن چکا ہیں ضلع انتظامیہ اور بلدیہ حیدراباد کا گڈ ھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے یہاں تک کہ پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے فٹ پاتھ بھی میسر نہیں پورے حیدراباد کو ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے جہاں سے لاکھوں روپے منتھلیاں وصول کی جاتی ہیں شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے منشات کی روک تھام کے حوالے سے بھی کئی بار احکامات جاری کیے تھے جو پورے نہ ہو سکے اور اب پارکنگ کے ٹھیکے پر بلند بانگ دعوے جس پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا پارکنگ مافیا نے یہ احکامات ہوا میں اڑا دیے جس سے انے والے دنوں میں مارکیٹو بازاروں میں رش بڑھنے سے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہی ہوگا جس کے لیے انہوں نے اپنے بیان میں حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ پارکنگ ٹھیکا مافیا سے شہریوں کی جان چھڑائی جائے تاکہ روڈز کلیئر ہو اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو جس کے لیے ایک حکمت عملی ترتیب دی جائے اور چارجڈ پارکنگ مافیا سے جان چھڑائی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پارکنگ مافیا
پڑھیں:
حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار
شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجالس عاملہ کے اجلاسوں میں وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات، تعطل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین حالیہ صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے گئے، مجلس وحدت المسلمین کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے راجا ناصر عباس جعفری صدارت کریں گے جب کہ شیعہ علماء کونسل مرکزی مجلس عاملہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی زیر صدارت اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات، تعطل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین حالیہ صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔