لوڈنگ گاڑیوں اور پتھاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کرائم سے متعلق میٹنگ کا انعقاد ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں کیا گیا،میٹنگ کی قیادت ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کی, میٹنگ میں ایس پی لیاری لعل بخش سولنگی, ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک تھے، تمام ایس ایچ اوز ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ہیوی وہیکل والوں کے خلاف ایکشن لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے کوئی بھی گاڑی 10 بجے سے پہلے شہر کے اندر داخل نہیں ہوگی، Tinted گلاسز کا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف بھی ایکشن لیں، اپنی اپنی نفری کو بذریعہ رول کال بریف کیا جائے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران کسی بھی شہری سے بدتمیزی نہ کی جائے، روڈ بلاک کرنے والے رکشہ/تھیلے پتھارے لگانے والے افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے، رمضان المبارک کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے عادی/پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے، سنگین نوعیت کے مقدمات میں نامزد PO’s/Abs کو رمضان المبارک سے قبل گرفتار کیا جائے،کامبنگ آپریشن کی سپر ویڑن ایس ڈی پی اوز خود کریں اور تمام ایس ایچ اوز کامبنگ آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے کومبنگ آپریشن کو مؤثر بنائیں, اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں، کسی بھی قسم کا تھریٹ لیٹر موصول ہوتا ہے تو اس کو بذریعہ رول کال تمام نفری کو بتایا جائے تاکہ نفری اس کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوں، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی Remapping کرکے ڈیٹا اکتھا کریں اور ان کو تاکید کریں کے وہ اپنے ملک واپس چلے جائیں، بلٹ پروف جیکٹ و Name پلیٹ کے پہننے کو یقینی بنایا جائے۔
سٹی کونسل اجلاس کی کوریج کیلیے پاسز کا اجراہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹی کونسل کے اجلاس کی کوریج کے لیے میڈیا کو خصوصی داخلہ پاس جاری کیا گیا ہے، پاس کے بغیر صحافیوںکو رپورٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس حوالے سے بلدیہ عظمی کراچی کے اطلاعات و طباعت ومیڈیا مینجمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر علی حسن ساجد کا کہنا تھا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے سٹی کونسل کے اجلاس کی کوریج کے لیے نئے قواعد وضع کیے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس
سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹوسینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔
اس حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایف بی آر افسر کو صرف معطل کرنا کافی نہیں، نوکری سے برخاست کرنا ہوگا، حیران ہوں اب تک وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے اس افسر کو کیوں نہیں نکالا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ عوام کے نوکر کا عوام سے جانوروں جیسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر اس افسر کو برخاست کرنے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو اس افسر کو سینیٹ فنانس کمیٹی میں بلاؤں گا، سینیٹ فنانس کمیٹی میں اس افسر کے ساتھ جو کچھ ہوگا اس پر پھر کوئی گلہ نہیں کرے۔