نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان رو پڑے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد روتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں فخر زمان بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین واپس جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور ڈریسنگ روم پہنچتے ہی وہ کرسی پر بیٹھے اور سر جھکا کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا جس میں شاہین شاہ آفریدی اور بیٹنگ کوچ شاہد اسلم بھی شامل تھے۔
Fakhar Zaman broke down in tears after getting out against New Zealand, @iShaheenAfridi and Shahid Aslam consoled him, ICC released a emotional video
Common @FakharZamanLive it's a part of the game, You are our Fauji and Match winner and will remain so pic.
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) February 20, 2025
ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ کسی نے فخر زمان کو تسلی دی اور کہا کہ یہ گیم کا حصہ ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ ہمارے فوجی ہیں اور میچ ونر ہیں۔ جبکہ ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک کھیل سے کہیں زیادہ ہے، یہ جذبات، خواب اور قربانیوں کا نام ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ فخر زمان جلد ہی صحتیاب ہو کر واپس میدان میں آئیں گے۔
واضح رہے کہ انجری کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں فخر زمان نے اننگز اوپن نہیں کی تھی اور چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔ بیٹنگ کے دوران بھی واضح طور پر لگ رہا تھا کہ فخر زمان فٹ نہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 24 رنز سکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر، اب کون ٹیم میں شامل ہوگا؟
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے فخر زمان انجری کا شکار ہوئے تھے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
29سالہ امام الحق کو، جنہوں نے 72 ون ڈے کھیلے ہیں، فخر زمان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنی پہلی ایکس پوسٹ پر کیا کہا؟
چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے کہا کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اس ملک کے ہر کرکٹر کا اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
’ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، موقع کے لیے مشکور ہوں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 امام الحق پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین آفریدی فخر زمانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 امام الحق پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین ا فریدی نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی ہونے کے بعد سے باہر کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل، اصل معاملہ کیا ہے؟
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی افواہوں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ماہیما چوہدری دلہن کے لباس میں اور سنجے مشرا دلہا کے لباس میں نظر آئے، دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز میں مداح اور فوٹوگرافرز ان کے اردگرد موجود تھے۔ ماہیما نے ویڈیو میں مسکراتے ہوئے کہا، ’یہ لوگ باراتی ہیں مٹھائی کھا کر جانا‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Bollywood Street Snap (@bollywoodstreetsnap)
ویڈیو دیکھنے کے بعد کئی صارفین نے سوال کرتے نظر آئے کہ کیا ماہیما چوہدری دوسری دوسری شادی کر رہی ہیں۔ لیکن یہ خبریں اس وقت دم توڑ گئیں جب پتہ چلا کہ یہ منظر کسی حقیقی شادی کا نہیں بلکہ فلم ’دُرلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کی پروموشن کے دوران شوٹ کیا گیا تھا۔
ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا فلم کی پروموشن کے لیے دلہن اور دلہا کے لباس میں ملبوس ہوئے۔ فلم کے عنوان کے مطابق یہ ایک دوسری شادی کی کہانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا پھر سے دلہن بننے کو تیار؟ دوسری شادی کی خواہش ظاہر کر دی
ماہیما نے حال ہی میں فلم کا موشن پوسٹر شیئر کیا، جس میں ایک 50 سالہ شخص کی دوسری شادی کی کہانی دکھائی گئی ہے اور کیپشن میں لکھا گیا ہے ’تیار ہو جائیے بارات جلدی نکلے گی‘۔
واضح رہے کہ ماہیما چوہدری نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ دُرلبھ پرساد کی دوسری شادی سنجے مشرا ماہیما چوہدری ماہیما چوہدری شادی