چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو اور بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ سپر 4 دوڑ: افغانستان کی سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ جاری
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ایک اہم اور فیصلہ کن معرکے میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ گروپ بی کے مرحلے کا آخری مقابلہ ہے، جو ابوظبی میں جاری ہے۔
افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی کیونکہ یہ میچ ان کی ٹیم کے لیے ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔
اگر افغانستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا جبکہ جیت کی صورت میں وہ سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لے کر سرفہرست ہے جب کہ افغانستان 2 میچز میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ 2 پوائنٹس پر ہے۔
افغانستان نے اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب گروپ اے سے پاکستان اور بھارت پہلے ہی سپر فور میں کوالیفائی کر چکے ہیں۔ بھارت کل گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ اومان کے خلاف کھیلے گا۔
آج کے میچ کا نتیجہ گروپ بی کی صورت حال کو مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔ سری لنکا کی کامیابی کی صورت میں سری لنکا اور بنگلہ دیش دونوں سپر فور میں جگہ بنالیں گے جبکہ افغانستان کا سفر ختم ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان ایشیا کپ 2025 سری لنکا