لاہو: میو ہسپتال کی لفٹ گرگئی، نرسز سمیت13خواتین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز) میو ہسپتال میں لفٹ گر گئی،جس سے 11سٹاف نرسز اوردو مریضوں کی ساتھی خواتین بھی زخمی ہو گئیں، دوسری طرف دیگر ہسپتالوں کی مختلف وارڈز میں لگائی گئی لفٹس کی اکثریت بھی خراب ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔
میو ہسپتال کےٓ رتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گری، لفٹ گرنے سے سٹاف نرسز اور شہری شدید زخمی ہوئے، فرینڈز آف میو ہسپتال نامی تنظیم نے گزشتہ سال نئی لفٹ نصب کروائی تھی،ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری، آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹس نصب کی گئی تھی۔
شہریوں کے مطابق لفٹس سے ایک دن پہلے سے آوازیں آرہی تھیں، لفٹ اوپر سے نیچے آتے ہوئے گری،انتظامیہ کے مطابق لفٹ گرنے سے مجموعی طور پر11 افراد زخمی ہوئے،کسی زخمی کو بہت شدید چوٹ نہیں آئی،میو ہسپتال میں چند سالوں میں لفٹس گرنے کا تیسرا واقعہ ہے۔
زخمیوں میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر، ایسٹر روف،ہیڈ نرس فرحانہ جبیں، نجمہ پروین اور عابدہ پروین لفٹ گرنے سے زخمی ہوئیں،چارج نرس روبینہ زیدی، ارم شہزادی، ثمینہ اقبال لفٹ گرنے سے زخمی طالبہ مریم رمضان، سپروائزر نورین امین، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز لفٹ گرنے سے زخمی ہوئیں جب لفٹ نیچے آ رہی تھی تو اس میں 13 خواتین سوار تھیں جن میں 11 نرسیں اور دو مریضوں کی ساتھی خواتین تھیں جو تمام کی تمام زخمی ہو گئیں۔
عافیہ صدیقی معاملہ، حکومت کا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لفٹ گرنے سے میو ہسپتال
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔