عامر ڈوگر کی بات پر قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قہقہے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
عامر ڈوگر—فائل فوٹو
چیئرمین کمیٹی قائمہ کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم تو کچھ بھی نہیں کرتے جتنی سیاست ہمارے سول سرونٹس کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پیر فضل علی شاہ جیلانی نے سوال کیا کہ ساری دنیا میں کہاں این ٹی ایس ہے؟
ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور عطاء الرحمٰن نے کہا کہ ساری دنیا میں مختلف قوانین ہوتے ہیں، این ٹی ایس کا پیپر وزارتِ مذہبی امور نہیں بناتی، نصاب ہم دیتے ہیں، پیپرز میں عربی زبان سے متعلق بھی مواد ہوتا ہے۔
عمران علی شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ معاونین کی عمر کی بالائی حد 50 سال ہے، فرانس میں سرکاری ملازمین چھٹی لے کر الیکشن لڑتے ہیں، وزیر بن جاتے ہیں اور مدت پوری ہونے پر واپس آ جاتے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ یہاں تھوڑا ہلکے پھلکے انداز میں بات کروں گا، ہمارے ملک میں سول سرونٹس کو چھٹی لینے کی ضرورت نہیں، وہ ویسے ہی سارا دن سیاست کرتے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی ملک عامر ڈوگر کے ریمارکس پر اجلاس قہقہوں سے گونج اٹھا۔
ممبر کمیٹی بشیر خان نے اجلاس میں کہا کہ کار کے ذریعے بذریعہ سڑک حج پر جا سکتے ہیں، گاڑی کی آدھی قیمت کے برابر سیکیورٹی جمع کرانا ہوتی ہے۔
بشیر خان کا کہنا ہے کہ براستہ سڑک جانے والے عازمین کو جن ملکوں سے گزرنا ہے وہاں کا ویزا لینا لازم ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری نے مؤقف اپنایا ہے کہ کوئی پرائیویٹ طور پر براستہ روڈ حج پر جانا چاہتا ہے تو ہم این اوسی دیں گے۔
ممبر کمیٹی شگفتہ جمانی نے کہا کہ بحری طریقے سے بھی حج کی سہولت دینا چاہیے۔
عطا الرحمٰن نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بحری جہاز کی سروس نہیں اس لیے نہیں بھیج سکتے، اگر بحری جہاز چلیں تو ہمیں بحری جہاز پر بھیجنے پر کوئی مسئلہ نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش کیا گیا ہے۔
بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق