سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑدیئے:شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑدیئے:شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست دانوں نے اقتدارحاصل کرنے کیلئے سارے اصول توڑ دیئے۔جڑواں شہروں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین توڑ کر اور جبر سے ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان عوام کا نمائندہ نہیں ہے، پارلیمان کی دوتہائی اکثریت پیسے دے کرایوان پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے ایسے لوگ عوام کے فیصلے کر رہے ہیں، سیاست دانوں نیاقتدارحاصل کر نے کیلیے سب اصول چھوڑدیئے، جب الیکشن چوری ہوگا توملک میں سیاسی انتشارہی ہوگا۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھاکہ ہم نیملک کیاس نظام کو بدلنا ہے، جب سیاست دوسرے کو جیل میں ڈالنے کا نام ہو تو ملک کا نقصان ہوتا ہے، حکمران عوام کی تکالیف کو سمجھیں، ملک کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے ہم نیاپنا حصہ ڈالنا ہے۔ شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ایک دفتر کا افتتاح ہوا ہے یہ سلسلہ بڑھتا جائے گا، ہماری جماعت ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے، عوام تینوں بڑی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں،عوام کو متبادل جماعت چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیاست دانوں
پڑھیں:
سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کیلئے اچھا شگون نہیں: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بالا دستی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، 39 پارلیمنٹیرین ڈس کوالیفکیشن کے رسک پر ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہو گا، بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی میاں اظہر مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی نے حماد اظہر سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔