Express News:
2025-05-03@22:00:29 GMT

کراچی؛ اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

کراچی:

اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کرلیا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعے کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن

پڑھیں:

پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا: پاکستانی ہائی کمشنر

سٹی42: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

 بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے، ہم جنگ نہیں چاہتے، پرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔۔
 

قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی ائیرپورٹ پر جعلی ویزوں پر سفر کرنیوالے 2 مسافر گرفتار
  • پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا: پاکستانی ہائی کمشنر
  • ایف بی آر، کرپشن سے دور رکھنے کے لیے افسران کی حلف برداری
  • کراچی، غیر ملکی کرنسی، جعلی ادویات اور اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی سے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانیوالی ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں، ملزم گرفتار
  • صوابی میں کارروائی: بدعنوانی میں ملوث تحصیل دار اور پٹواری گرفتار
  • کراچی سے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانے والی ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں، ملزم گرفتار
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا
  • کراچی ‘ غیرملکی کرنسی، جعلی ادویات اوراسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ غیر ملکی کرنسی، جعلی ادویات اور اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار